چند ایسی علامات جو ہیپاٹائٹس کی ہوسکتی ہیں

15,051

ہیپاٹائٹس درحقیقت جگر کی سوزش کو کہا جاتا ہے اور یہ اکثر ایک وائرل انفیکشن کے باعث ہوتا ہے۔مگر اس کی دیگر وجوہات بھی ہوسکتی ہیں جن میں ادویات کے استعمال کاری ایکشن، منشیات، الکحل وغیرہ۔دنیا بھر میں ہر سال کروڑوں افراد اس کا شکار ہوتے ہیں اور ان میں سے اکثر کو اس وقت تک علم نہیں ہوپاتا جب تک معمولی چیز بگڑ نہ جائے۔

ہر پانچ میں سے ایک شخص میں اس بیماری کے شکار ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔جگر کے انفیکشن کی بھی مختلف اقسام ہے جنھیں ہیپاٹائٹس اے، بی ، سی، ڈی اور ای میں تقسیم کیا گیا ہے۔جیسے ہیپاٹائٹس اے اس مرض کی ہلکی قسم کہی جاسکتی ہے جبکہ سی اور ڈی انتہائی سنگین اور ان کا علاج کا انحصار بھی اس بات پر ہوتا ہے کہ آپ کو کونسا ہیپاٹائٹس ہوا ہے اور انفیکشن کی وجہ کیا ہے۔ہیپاٹائٹس کی تمام اقسام کسی نہ کسی طرح ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوسکتی ہیں خاص طور پر جسمانی رطوبت، انجیکشن کی آلودہ سوئیاں، جسمانی تعلقات وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

ہیپاٹائٹس کا اکثر افراد کو علم ہی نہیں ہوپاتا اور اس کے شکار ہونے کی صورت میں جسم کا دفاعی نظام جگر کو ہی نقصان دہ چیز سمجھ کر اس پر حملہ کرکے اس کے افعال کو روک دیتا ہے۔تاہم اس مرض کی کچھ علامات ایسی ہوتی ہیں جن سے اس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے اور ان سے واقفیت زندگی بھی بچا سکتی ہے۔

 

یہ علامات درج ذیل ہیں :

فلو جیسی علامات۔
ہر وقت تھکاوٹ۔
پیٹ میں اکثر درد رہنا۔
فضلے کی رنگت مدہم پڑجانا۔
پیشاب کا رنگ بہت زیادہ گہرا ہوجانا۔
کھانے کی خواہش ختم ہوجانا یا بھوک نہ لگنا۔
جسمانی وزن میں ایسی کمی جس کی وجہ سمجھ نہ آسکے۔
زرد جلد اور آنکھیں، جو کہ یرقان کی بھی علامات ہوسکتی ہیں۔

عام طور پر ہیپاٹائٹس b اورcبہت سست روی سے پھیلتا ہے اور ان علامات کے ذریعے ان کو نوٹس کرنا کافی مشکل کام ہوسکتا ہے تاہم ایسی کچھ علامات نظر آئیں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔


کینسر کی علامت اور مریضوں کے لئے احتیاطی تدابیر


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...