زکام کی وجوہات اور بچاؤ کے ٹوٹکے
دماغ کا فضلہ اگر نا ک کی راہ بہے تو زکام اور اگر اندر گرے تو نزلہ کہلاتا ہے۔ مو سمی تغیروتبدل ، ضعف دما غ، دھوپ میں زیادہ چلنا ،گرم غذاوں کے استعما ل سے بلغم پیدا ہو تا ہے۔ جس سے نزلہ وزکام(گرم) ہو تا ہے اور سرد پانی سے نہا نے،ٹھنڈی ا اشیاء کے استعمال سے بلغم پیدا ہو تا ہے جس سے نزلہ وزکام (سرد) پیدا ہوتا ہے۔
زکام کے متعلق چند اہم با تیں
۱۔ نزلہ و زکام کا با عث بننے والے واےئر س کی۲۰۰ اقسام موجود ہیں ۔یہ کسی متا ثرہ شخص کی چھینک یا کھا نسی سے پھیلتے ہیں۔
۲۔ زکام سے متاثرہ ا فراد سے کم از کم پا نچ گز کے فا صلے پر رہنا چاہےئے۔
۳۔ بچوں کو سال میں چھ سے دس مرتبہ اور بالغوں کو سال میں دو سے چار مرتبہ زکام کی شکایت ہو تی ہے۔
۴۔ زکام عام طور پر تین دنوں سے دو ہفتوں کی مدت کے ہوتے ہیں۔
۵۔۔سوجی ہوئی آنکھیں،لال آنکھیں،لال ناک،سوں سوں کی آوازیں زکام کے شکار افراد کی پہچا ن ہیں۔
۶۔ نزلہ و زکام کے ساتھ گلے کی خراش کے ساتھ تیز بخار شروع ہو جائے تو یہ step throat ہو سکتا ہے۔
۷۔ ز کام میں اینٹی با ئیو ٹک ادویات کا استعمال موثر نہیں رہتا کیوں کہ وہ بیکٹیریا کو ختم کرتے ہیں زکام کا با عث بننے والے والے وائرس کو نہیں۔
۸۔ بعض اوقات زکام بگڑ جانے سے ہلکا بخار ،کھا نسی ،بلغم ،ناک سے بدبو آنا ،سر درد کے امراض پیدا ہو جاتے ہیں ایسی صورت میں اینٹی باےؤٹک کی ضرورت ہو سکتی ہے۔بوڑھے لوگوں میں جن کوپھیپھڑوں کی بیماری ہو ایسے مریضوں کو زکام کا نمونیا بننے کا خظرہ زیادہ ہوتا ہے۔
۹۔دنیا کے اکژ و بیشتر لوگ نزلے کا شکار ہونے کے بعد ڈاکٹر کے بجائے گھر یلو نسخوں اور ٹوٹکوں پرانحصار کرتے ہیں۔کیوں کہ انگریزی مقولے کے مطابق نزلہ علاج کے بعد سات دن میں اور بغیر علاج کے ایک ہفتہ میں ختم ہو جاتا ہے۔
۱۰۔ صرف سرد موسم زکام کا سبب نہیں ہوتا بلکہ موسمی تبدیلی ،ہوا میں نمی کی کمی،خزاں اور سردیوں میں ٹھنڈی ہوا سے زکام کے وائیرس کو پھلنے پھولنے کا زیادہ موقع ملتا ہے۔
زکام کی روک تھام
۱۔ وٹامن سی
وٹامن سی ،دھوپ اور پیاز کی خوشبو نزلہ زکام کا بہترین علاج ہے۔نارنگی ،سنگترے،کینو،ٹماٹر اور وٹامن سی والے دوسرے پھل کھانے سے زکام میں فائیدہ ہوتا ہے۔
۲۔پانی
نیا زکام اگرہوتو گرم پانی پئیں اور کھانا نہ کھایں تو زکام ٹھیک ہو سکتا ہے خوبپانی پینا اور آرام کرنا زکام میں مفید ہے۔
۳۔دارچینی
زکام میں دارچینی،ادرک،لونگ،اجوائن ہم وزن لے کر اُبال کر شہد ملا کر پینے سے فائدہ ہوتا ہے۔
۔ سرسوں کا تیل۴
پرانے زکام میں جب ناک سے بدبو آ ئے،زرد بلغم گرتا ہو تو سوتے وقت ناک میں سرسوں کا تیل ڈالنے سے فائدہ ہوتا ہے۔سونگھنے سے بھی آرام آتا ہے۔
۵۔ مرغی کا سوپ
قدیم وقتوں سے مرغی کا یا چوزے کا سوپ نزلہ زکام میں مفید خیال کیا جاتا ہے۔اس میں ایسے کیمیائی اثرات پائے جاتے ہیں جو جسم کے سفید خلیوں کو زکام کے جراثیم کے خلاف لڑنے میں مدد کرتے ہیں۔
۶۔ ادرک
زکام کی حالت میں ادرک کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ایک کپ پانی میں ابال کر شہد کے سا تھ پینے سے زکام کی شدت میں کمی آ جاتی ہے۔
۷۔ سیب
دماغ کی کمزوری کی وجہ سے بھی سردی زکام مستقل رہ جاتا ہے۔ایسے مریضوں کو کھانا کھانے سے پہلے چھلکے سمیت سیب کھانا چاہئے۔
۸۔کالی مرچ
رات کو ۱۰ سے ۱۲ دانے کالی مرچ چبا کر گرم دودھ پینے سے زکام میں آرام آ تا ہے۔
۹۔منّقہ
زکام میں منقْہ مفید ہے۔چھ بادام،چھ منقہ ، چھ لونگ،ایک الائچی ،دو چمچ خشخاش ان سب کو صبح پانی میں بھگو دیں سب کو پانی سے نکال کر کوٹ لیں اور توے پر سینک لیں رات کو سوتے وقت اسے کھا لیں اور پانی نہ پئیںِ،زکام ٹھیک ہو جائے گا۔
۱۰۔ قہوہ
ایک تولہ سونف اور سات عدد لونگ دو کلو پانی میں ڈال کر چولہے پر خوب جوش دیں جب پانی آدھا رہے جاے تو ایک تولہ مصری ڈال دیں دو تین بار کے استعمال سے زکام میں افاقہ ہو گا۔
مزید جانئے :اخبار اورپلاسٹک تھیلیاں جان کی دشمن