ٹام کروز اور دیگرہالی وڈ اسٹارزکے فٹنس کے راز
جب بھی کوئی نئی ہالی وڈ فلم پردے پر آتی ہے آپ اپنے پسندیدہ ادکار یا اداکارہ کو ایک نئے انداز میں پاتے ہیں ۔ہر اداکار یا ادکارہ اپنی فٹنس اور خوبصورتی کا خیال رکھتے ہیں۔
جب بھی آپ انہیں ایکشن میں دیکھتے ہیں اسی وقت ساتھ ساتھ آپکے دماغ میں ایک خیال اور بھی گردش کرتا ہے کہ انکی خوبصورتی اور فٹنس کا راز کیا ہے کیوں کہ آپ ان کو دیکھ کر خود کو انکی طرح بنانا چاہتے ہیں جو کرنا زیادہ مشکل نہیں۔
یہ لوگ اپنی فٹنس اور خوبصورتی کے لئے کیا کرتے ہیں آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں:
ریچل بلسن
ہالی وڈ ادکارہ ریچل بلسن بہت سے دلوں پر راج کر چکی ہیں انکے مطابق یہ خود کو فٹ رکھنے کے لئے ڈانس کرتی ہیں۔ اسکے علاوہ یہ دوستوں کے ساتھ ٹینس کھیلتی ہیں اور یوگا کرنا بھی انکے پسندیدہ مشغلوں میں شامل ہے۔
نیکول کڈمین
ریڈ کارپٹ پر جب بھی یہ جلوہ گر ہوتی ہیں انکے مداحوں کی نظریں ان پر منجمد ہو جاتی ہیں۔ یہ ادکارہ خود کو فٹ رکھنے کے لئے روزانہ پندرہ منٹ آرم سکلبٹنگ ورک آوٹ کا سہارا لیتی ہیں۔
جینفر لوپیز
ان گلوکارہ و اداکارہ کا شمار ہالی وڈ کی کامیاب ترین سلیبریٹیز میں کیا جاتا ہے۔ دو بچے ہونے کے باوجود انکی فٹنس اور خوبصورتی پر ذرا سا بھی فرق نہیں پڑا۔ انکے فٹنس ٹرینر کے مطابق یہ اپنی خوبصورتی اور فٹنس کو برقرار رکھنے کے لئے روزانہ ویٹڈ سومو، سنگل لیگ، ریورس لنگس ٹو فرنٹ کک نامی ورزش کرتی ہیں۔
مڈونا
ماضی اور حال میں اپنی آواز سے جادو جگانے والی میڈونا پچاس برس کی عمر میں بھی ایک دم فٹ نظر آتی ہیں۔ انکی صحت کا راز یوگا ہے ۔یہ چاہے کسی بھی ملک میں ہو ں اپنے ہوٹل کے روم کے اندر روزانہ یوگا کرتی ہیں۔
وین اسٹیفنی
یہ ادکارہ دو بچے ہونے کے باوجود خوبصورت اور ایک دم فٹ نظر آتی ہیں۔ انکے مطابق یہ کبھی بھی فٹنس کے لئے کسی مشکل ورزش کا سہارا نہیں لیتیں۔ انکی اچھی صحت کا راز صحت مند غذا، چہل قدمی اور دل کی اچھی صحت کے لئے یہ ڈانس کرتی ہیں۔
میتھیو میکنوئی
یہ ادکار تین بچوں کے باپ ہیں ۔یہ اپنی زندگی میں فٹنس کو بے حد ترجیح دیتے ہیں انکے مطابق یہ فٹنس کے لئے صحت مند غذا اور ورزش کا سہارا لیتے ہیں انکے پسندیدہ مشغلوں میں ماؤنٹین بائیک سرفہرست ہے یہ ایک ٹرسٹ کے مالک بھی ہیں اور اس ٹرسٹ کا کام نوجوانوں میں فٹنس کا شعور اجاگر کرنا ہے۔
کلینٹ ایسٹ ووڈ
اسی سالہ اس ادکار کا کہنا ہے کے انہوں نے اپنی پوری زندگی میں کبھی بھی سگریٹ نوشی نہیں کی اور بچپن سے ہی انہوں نے ہمیشہ کم فیٹ اور زیادہ پروٹین والی غذاؤں کے انتخاب کو ترجیح دی ہے روزانہ یوگا کرنا یہ کبھی نہیں بھولتے انکا کہنا ہے کے کوئی بھی ایسی چیز نہیں جس تک آپکی رسائی ممکن نہ ہو صحت مند غذا، ورزش اور اپنے وزن کو اعتدال میں رکھ کے آپ ہمیشہ فٹ رہ سکتے ہیں۔
ٹام کروز
51 سالہ یہ اداکار روزانہ ورزش کرتے ہیں یہاں تک کے چھٹی کے دنوں میں بھی یہ ایسی سرگرمیوں کا حصہ بنا پسند کرتے ہیں جن میں جسمانی مشقت زیادہ ہو اس ادکار کی خاص بات یہ ہے کے اپنی فلموں کی شوٹنگ کے دوران کسی بھی مشکل ترین سٹنٹ کو یہ خود انجام دیتے ہیں اپنی شوٹنگ کے دوران بھی کچھ دیر ورزش ضرور کرتے ہیں۔