پانچ چیزیں جو جلد کے ماہرین کبھی چہرے پر نہیں لگاتے

28,299

جس طرح یہ سوال اہم ہے کہ خوبصورت جلد کے لیے چہرے پر کیا لگایا جائے اسی طرح یہ سوال اس سے ذیادہ اہم ہے کہ جلد کو خوبصورت بنانے کے لئے کیا چیز نہ لگائی جائے؟ چہرہ خوبصورت بنانے کے لیے خواتین لاتعدادپروڈکٹس کا استعمال کرتی ہیں۔ جن میں اکثر ان کے لیے نقصان دہ بھی ثابت ہوجاتی ہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ کوئی بھی نئی پروڈکٹ چہرے پر استعمال سے پہلے ماہرین کا مشورہ ضرور لیا جائے تاکہ وہ آپ کی جلد خوبصورت بنانے میں آپ کی مدد کرسکیں۔ کچھ پروڈکٹس اور ٹولز ایسے ہیں جنھیں ماہرین جلد استعمال کرنے سے منع کرتے ہیں کیونکہ یہ پروڈکٹس جلد کو خوبصورت بنانے کے بجائے الٹا نقصان پہنچاتی ہیں۔

گھر پر کیمیکل پیل کا استعمال :

گھر پر کبھی سخت کیمیکل والے ماسک کا استعمال نہیں کرنا چاہئیے۔ اکثر لوگ یہ چیزیں آن لائن منگوالیتے ہیں اور استعمال کرتے ہیں یہ کیمیکل ماسک جلد کے لیے خاص طور پر گھر میں استعمال کرنے کے لیے کافی نقصان دہ ہوتے ہیں جس سے جلد سرخ ہوجاتی ہے۔ اس کا بہت زیادہ استعمال جلد کوبدرنگ کرنے کے ساتھ زخمی بھی کردیتا ہے۔

لوفاز اسفنج کا استعمال:

 

چہرے پر لوفاز کا استعمال نہیں کرنا چاہئیے بہت زیادہ کھردرا ہونے کی وجہ سے جلد میں سوزش پیدا کردیتے ہیں ۔ یہ اسفنج بیکٹیریا کی بھی آماجگاہ ثابت ہوتے ہیں جن کی وجہ سے جلد پر ایکنی اور ایکزیما کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ٍ

کولاجن والے موائسچرائزر:

جلد میں جذب ہونے کے لحاظ سے کولاجن مالیکیول بہت بڑا ہوا ہے اور یہ جلد میں جذب نہیں ہوپاتا اس لیے کولاجن والا مہنگا موائسچرائزر استعمال کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

چہرے پر استعمال ہونے والے سخت اسکرب:

چہرے پر سخت اسکرب استعمال کرنا قطعی ضروری نہیں ۔ یہ جلد میں سوزش پیدا کرتے ہیں اور ہائپر پگمنٹیشن کا باعث بنتے ہیں۔ زیادہ تر ایکنی کے مریض یہ اسکرب استعمال کرتے ہیں جبکہ اسکرب سے ایکنی کا خاتمہ نہیں ہوتا۔ چہرے کو صرف کریمی سوپ سے دھوئیں اور نرم کپڑے سے صاف کریں۔

گھر پر مائیکرو نیڈلنگ ڈیوائس کا استعمال :

اس ڈیوائس کے استعمال سے جلد میں انفیکشن کا خطرہ ہوتا ہے کیونکہ یہ جلد میں باریک سوراخ کردیتی ہے۔ جس سے جلد کا مدافقی نظام متاثر ہوتا ہے ۔ مائیکرو نیڈلنگ کے استعمال کے لیے صاف ستھرا جراثیم سے پاک ماحول ہونا ضروری ہے۔ اس ڈیوائس کا استعمال خود سے گھر پر ہرگز نہ کریں۔

مزید جانئے :ہونٹوں کو نرم و ملائم بنانے کے لئے ماسک


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...