پھل اورسبزیوں کے چھلکوں سے کریں جلد کے مسائل حل

4,693

پھل اورسبزی ہر گھر کی ضرورت ہے لیکن انکے استعمال کے بعد انکے چھلکے پھینک دیے جاتے ہیں جونہایت ہی کارآمد ہوتے ہیں۔چھلکوں سے آپ اپنے چہرے کے مسائل کوکس طرح حل کرسکتے ہیں؟ وہ بھی بغیر کسی اضافی خرچ اور وقت ضائع کئے بغیر یہ آج آپ جان سکتے ہیں۔بس ایک بات کاخیال رکھناہے کہ پھلوں اورسبزیوں کے چھلکے اتارنے سے پہلے انھیں اچھی طرح دھولیں۔یوں توتمام ہی پھلوں اورسبزیوں کے چھلکے مفید ہیں لیکن ذیل میں چند عام پھل اورسبزی کے چھلکوں کاطریقہ استعمال دیاگیاہے جوہرگھرمیں بآسانی موجود ہوتے ہیں۔

کیلے کاچھلکا

۱۔کیلے کے چھلکے کاپیسٹ بناکر اس میں چند قطرے لیموں کارس ملاکر لگانے سے آئلی اسکن ٹھیک ہوجاتی ہے۔
۲۔خشک جلد کے لئے کیلے کے چھلکے میں شہد ملاکرلگایاجائے توجلد کی خشکی دورہوجاتی ہے۔
۳۔دانت بھی چہرے کاحصہ ہیں کیلے کے چھلکے پر ایک چٹکی بیکنگ سوڈا اورچٹکی نمک ڈال کردانت صاف کرنے سے ایک دفعہ میں ہی دانت صاف اورچمکدارہوجائیں گے۔

اورنج کاچھلکا

۱۔اورنج کاچھلکا پیس کراسمیں آدھی چمچ بیکنگ سوڈا اورآدھی چمچ دارچینی پاؤڈر ملاکر صرف چہرے کے دانوں پرپندرہ منٹ لگائیں تو دانے دورہوجائیں گے۔
۲۔کیلے ،کینوں کے چھلکوں کوعرق گلاب کے ساتھ بلینڈ کرکے لگانے سے رنگت میں نکھار آتاہے۔
۳۔اورنج کے چھلکے سکھاکرپیس کررکھ لیں۔روزانہ ایک چمچ اورنج کے چھلکوں کاپاؤڈر ،ایک چمچ جوکا آٹا لے کر دودھ یاعرق گلا ب کے ساتھ پیسٹ بناکرچہرے پرلگائیں۔جلد صاف اورچمکدار ہوجائے گی۔

خربوزہ کاچھلکا

۱۔خربوزہ کاچھکاپیس کراسے چہرے پرپندرہ منٹ لگاکردھولیں۔جلد نرم وملائم اورخوبصورت ہوجائے گی۔
۲۔خربوزہ کے چھلکے کے پیسٹ میں تھوڑی سی ملتانی مٹی ڈال کرعرق گلاب سے پیسٹ بناکرچہرے پرلگائیں ۔گرمی دانے دورہوجائیں گے۔
۳۔خربوزہ کے چھلکے پیس کراسمیں تھوڑی سی چینی اورتھوڑی سی ادرک پیس کرڈالیں اوراسکرب کے طورپراستعمال کریں ڈیڈ اسکن دورہوجائے گی۔

آلوکاچھلکا

۱۔آلوکاچھلکاداغ دھبے دورکرنے میں بے حد مفید ہے۔آلوکاچھلکا اوردوچمچ کریم لیکن اگر نارمل جلد ہوتو دوچمچ دہی شامل کرکے بلینڈ کرکے لگائیں۔داغ دھبے دورہوجائیں گے۔
۲۔آلو کے چھلکے کاپیسٹ بناکر اسمیں ایک چٹکی ہلدی ملاکرچہرے پربیس منٹ لگاکر سادہ پانی سے دھولیں چہرے کے مردہ خلیات دورہوجائیں گے۔
۳۔آلو اورکھیرے کے چھلکے بلینڈ کرکے آنکھوں کوبند کرکے ان پرٹشو پیپر رکھ کر یہ پیسٹ رکھ لیں ڈارک سرکل دورہوجائیں گے۔

لوکی کاچھلکا

۱۔لوکی کے چھلکے ،ایلوویرا جیل دوچمچ، السی کاتیل ایک چمچ ملاکربلینڈ کرکے چہرے ،ہاتھ اورگردن پربیس منٹ کے لئے لگائیں ۔پھر چاہے دھوپ میں جائیں لیکن سن برن نہیں ہوگا۔
۲۔لوکی کے چھلکوں کاپیسٹ بناکر اسمیں آدھاچمچ بیسن ملاکرچہرے پر لگائیں ۔سادہ پانی سے دھولیں ۔صابن کی ضرورت نہیں رہے گی۔
۳۔لوکی کاچھلکابیوٹی منرل سے بھرپورہوتاہے۔لوکی کے چھلکے پرآنے والاگم جلد پرلگانے سے جلد کے مسائل حل ہوجاتے ہیں۔

مزید جانئے :گرمیوں کے لئے ٹھنڈے ٹھنڈے اسکن ماسک

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...