گرمیوں کے لئے ٹھنڈے ٹھنڈے اسکن ماسک
گرمیوں کے دنوں میں جلد مستقل پسینہ آنے اور دھوپ میں جھلسنے کی وجہ سے بے جان اور رنگت ماند پڑنے لگتی ہے ۔ اس موسم میں جلد کی حفاظت کے لیے ٹھنڈے ٹھنڈے ماسک چہرے پر لگائے جائیں جن سے گرمیوں میں راحت بھی محسوس ہو اور جلد کی چمک اور نکھار واپس آجائے ۔
کھیرے کا ماسک
اجزا
کھیرا ۳ ٹکڑے
ایک انڈے کی زردی
دو کھانے کے چمچ پیسے بادام
دو چمچ شہد
دو کھانے کے چمچ جو کا آٹا
ترکیب
تمام اجزا کو بلینڈر دال کے اچھی طرح مکس کر لیں اور دس منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں تازہ پانی سے چہرہ دھو لیں فرق واضح نظر آے گا.
ہلدی ماسک
اجزا
دو کھانے کے چمچ ہلدی پاؤڈر
آدھا کھانے کا چمچ بیسن
ایک کھانے کا چمچ عرق گلاب
ترکیب
تمام اجزا کو مکس کر لیں پندرہ منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں پھر آہستہ آہستہ انگلیوں سے جلد پر رگڑیں تھوڑی دیر بعد چہرہ دھو لیں جلد پر موجود داغ دھبے ماند پر جائینگے اور جلد صاف ستھری نظر اے گی.
کھیرے اور دہی کا ماسک
اجزا
تین سے چار ٹکڑے کھیرا
ایک کپ جو کا آٹا
دو کھانے کے چمچ دہی
ترکیب
ایک کپ جو کے آٹے اور کھیرے کو بلینڈ کر کے پیسٹ بنا لیں اس پیسٹ میں دہی ملائیں بیس منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں پھر ٹھنڈے پانی سے چہرا دھو لیں
چکنی جلد کے لئے
اجزا
ایک چمچ انڈے کی زردی
تین چائے کا چمچ دہی
ترکیب
دونوں اجزا کو یکجان کر لیں پنردہ منٹ تک چہرے پر لگائیں ماسک خشک ہو جائے تو نیم گرم پانی سے دھو لیں چکنائی کم ہو جائے گی اور جلد پر سے میل صف ہو جائے گا جلد کے مسام کھل جاینگے اس لئے اسکے بعد ٹھنڈے پانی سے ایک بار چہرا دھو لیں.
کیلے کا ماسک
کیلے کو پیس کے پیسٹ بنا لیں پندرہ منٹ تک چہرے پر لگائیں نیم گرم پانی سے دھو لیں .
مزید جانئے :خوبصورت جلد کے لئے سونے سے پہلے ۵کام کریں