آنکھوں کی سوجن سے نجات حاصل کرنے کے گھریلو ٹوٹکے

12,605

اکثر لوگوں کو آنکھوں کے گرد سوجن کا مسئلہ ہوجاتا ہے۔اور وہ اس کیفیئت سے پریشان رہتے ہیں کیونکہ آنکھوں کی سوجن انھیں اپنی عمرسے کہیں زیادہ بڑا دکھاتی ہے
سوجی ہوئی آنکھوں کی وجہ سے آپ تھکے ہوئے اور زیادہ عمر کے بھی لگتے ہیں ۔آنکھوں کی سوجن کی سب سے عام وجہ تھکن اور بے آرامی ہوتی ہے۔اس کے علاوہ یہ ذہنی دبائو اور پانی جمع ہوجانے کی وجہ سے بھی ہوجاتی ہے۔
ان گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے آپ آنکھوں کے گردسوجن سے بہ آسانی نجات پا سکتے ہیں۔

ٹی بیگز کا استعمال:

آنکھوں کی سوجن کم کرنے کے لئے ٹی بیگز کا استعمال عرصہ دراز سے کیا جارہا ہے۔چائے چاہے سبز ہو یا سفید اس میں موجود کیفین آنکھوں کے نیچے پانی بھرجانے کی وجہ سے ہونے والی سوجن کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

اجزاء:

ٹی بیگز 2عدد
گرم پانی

ترکیب:

۔گرم پانی میں دونوں ٹی بیگز بھگو کر5 منٹ کے لئے رکھ دیں ۔
۔نیم گرم ٹی بیگز کو آنکھوں کے پپوٹوں پر رکھ لیں۔
۔اوپر سے نرم کپڑا ڈھانپ لیں اور آدھا گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔
دن میں دو سے تین مرتبہ یہ عمل دہرائیں ،جلد ہی آنکھوں کی سوجن کم ہونے لگے گی۔

گرین ٹی بیگز:

گرین ٹی میں موجود اینٹی اوکسی ڈنٹ آنکھوں کے گرد جلد کو تازگی بخشتے ہیں اورآنکھوں کی سرخی اور سوجن کو ختم کرتے ہیں ۔اس میں موجود ٹینن آنکھوں کی سوزش کو ختم کرتے ہیں ۔

اجزاء:

گرین ٹی بیگز
ٹھنڈا پانی

ترکیب:

ٹی بیگز کو ٹھنڈے پانی میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں ۔
ٹھنڈے ٹی بیگز آنکھوں پر 10 سے 15منٹ کے لئے رکھیں۔

ناریل کا تیل:

ناریل کے تیل میں اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات موجود ہیں ۔جلد کی سوزش ختم کرنے کے ساتھ یہ جلد کو توانائی بھی بخشتا ہے۔ناریل کے تیل کا باقاعدہ استعمال آنکھوں کی سوجن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

اجزاء:

ایکسٹرا ورجن ناریل کا تیل

ترکیب:

صاف انگلیوں پر ناریل کا تیل لگا کر آنکھوں کے گرد گولائی میں چند منٹ تک مساج کریں ۔پھر ساری رات کے لئے لگا رہنے دیں۔
روزانہ رات کو سونے سے پہلے لگائیں ۔

کافی کا چورا:

کافی میں موجود کیفین کی اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات سوزش کو ختم کرکے آنکھوں کی سوجن کو کم کرتی ہیں ۔کالی مرچ پائوڈر آنکھوں کے گرد دوران خون کو بڑھا کر سیلز کو توانا ئی بخشتا ہے۔ناریل کا تیل جلد کو نمی فراہم کرکے چمکدار بناتا ہے۔

اجزاء:

چورا کافی آدھا چائے کا چمچ
ایک چٹکی پسی ہوئی کالی مرچ
ناریل کا تیل ایک چائے کا چمچ
روئی یا وائپس

ترکیب:

کافی،کالی مرچ اور ناریل کے تیل کو اچھی طرح ملا کراحتیاط کے ساتھ آنکھوں کے نیچے لگائیں کہ آنکھوں کے اندر نہ جا پائے۔
10سے 12منٹ کے لئے لگا رہنے دیں ۔
روئی کو گیلا کرکے یا وائپس سے صاف کرلیں۔
فوری آرام حاصل کرنے کے لئے ہفتے میں کئی مرتبہ استعمال کرسکتے ہیں ۔


یہ بھی پڑھئے :سردیوں میں خشک جلد کی وجوہات،علامات اورعلاج


ٹھنڈا چمچ:

اسٹیل کا ٹھنڈا چمچہ خون کی نالیوں کو آرام پہنچاتا ہے اورآنکھوں کے نیچے کی سوجن کو کم کرتا ہے۔

اشیاء:

۴۔۵ اسٹیل کے چمچ

ترکیب:

چمچوں کو آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھدیں ۔
چمچے کی گولائی والا حصہ15سے 20منٹ کے لئے آنکھوں کے نیچے رکھیں۔
بہترین نتائج کے لئے دن میں دو مرتبہ یہ ٹھنڈی سکائی کریں۔

کھانے کا سوڈا :

کھانے کا سوڈا دوران خون بڑھا کر سوجن کو کم کرتا ہے۔یہ قدرتی ایکس فولی ایٹر ہے جو آنکھوں کے نیچے قدرتی چمک پیدا کرے گا۔

اجزاء:

ایک چائے کا چمچ کھانے کا سوڈا
ایک کپ گرم پانی
کاٹن پیڈز

ترکیب:

گرم پانی میں سوڈا اچھی طرح مکس کرلیں ۔
اس پانی میں کاٹن پیڈز بھگو کر نچوڑ لیں اور آنکھوں پر10سے 15منٹ کے لئے رکھ لیں۔
پیڈز ہٹا کر ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں ۔
ہلکا ساخشک کرکے موائسچرائزر لگا لیں۔
دن میں ایک یا دو مرتبہ لگائیں۔

کھیرا :

بھاری پپوٹوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے ٹھنڈا کھیرا بہترین ہے۔کھیرا سوزش کو ختم کرتا ہے جبکہ اس کی ٹھنڈک سوجن کم کرے گی۔یہ ٹوٹکا ناصرف آنکھوں کی سوجن کو کم کرے گا بلکہ گہرے حلقوں اور آنکھوں کے گرد جھریوں کو بھی ختم کرنے میں مدد دے گا ۔

اجزاء:

کھیرے کے سلائس

ترکیب:

کھیرے کے سلائس کاٹ کر 15سے 20 منٹ کے لئے ریفریجریٹر میں رکھ دیں ۔
۔فریج سے نکال کر ٹھنڈے سلائس آنکھوں کے پپوٹوں پر رکھیں ۔
10 سے 15منٹ کے لئے رکھا رہنے دیں ، پھر ہٹا دیں ۔
دن میں کئی مرتبہ کریں ۔

انڈے کی سفیدی کا ماسک:

انڈے کی سفیدی کو بھی آنکھوں سوجن کم کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔انڈے کی سفیدی جلد کو ٹائٹ کرنے کی خصوصیات رکھتی ہے۔اس کے استعمال سے پپوٹوں کی سوجن اور آنکھوں کے گرد موجود جھریاں ختم ہوتی ہیں ۔

اجزاء:

ایک انڈے کی سفیدی
نرم برش یا کپڑا

ترکیب :

انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح پھینٹیں کہ جھاگ بن جائیں۔
نرم برش یا کپڑے کی مدد سے یہ سفیدی آنکھوں کے نیچے لگائیں اور کچھ دیر کے لئے سوکھنے کے لئے چھوڑ دیں ۔
15منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں ۔
روزانہ دن میں ایک مرتبہ لگائیں ،چند ہی دنوں میں واضح فرق نظر آئے گا ۔

ایلو ویرا:

ایلویرا میں ضروری وٹامنز اور اینٹی اوکسی ڈنٹ موجود ہیں ۔یہ ناصرف بھاری پپوٹوں کو صحیح کرے گا بلکہ جلد پر بڑھتی عمر کے اثرات کو بھی ختم کرنے میں مدد دے گا ۔

ترکیب:

ایلو ویرا کا تازہ جیل لیکر آنکھوں کے بھاری پپوٹوں پر احتیاط کے ساتھ لگائیں ۔
8سے 10منٹ کے لئے لگا کر چھوڑدیں اور سوکھنے دیں۔
ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔
دن میں دو مرتبہ لگائیں ۔

پیٹرولیئم جیلی:

پیٹرولیئم جیلی کٹی پھٹی جلد کو صحیح کرکے نمی فراہم کرتی ہے۔ساتھ ہی یہ جلد کی سوزش اور سوجن کو بھی کم کرتی ہے۔

ترکیب:

رات کو سونے سے پہلے پیٹرولیئم جیل سے آنکھوں کے نیچے اور ارد گرد چند منٹ کے لئے مساج کریں۔
پپوٹوں کی سوجن ختم ہوجانے تک روزانہ لگائیں۔

آلو:

آلو ناصرف آنکھوں کے لئے اچھے ہیں بلکہ جوڑوں کی سوجن اور سوزش کو بھی ختم کرتے ہیں ۔
آلو آنکھوں کے نیچے ہونے والی سوزش کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔

اجزاء:

آلو
نرم کپڑا

ترکیب:

ایک درمیانہ آلو چھیل کر کدوکش کرلیں ۔
اس چورے کو کپڑے میں باندھ کر آنکھوں پر رکھ لیں ۔
10سے 15 منٹ تک رکھ کر ہٹا لیں ۔
دن میں دو سے تین مرتبہ لگائیں ۔

نمک کا پانی:

نمک کا پانی سوزش کو کم کرتا ہے۔لیکن کھانوں میں نمک کی زیادہ مقدار آنکھوں کی سوجن کا باعث بنتا ہے لہٰذا زیادہ نمک والے کھانوں سے پرہیز کرنا چاہئیے۔

اجزاء:

نیم گرم پانی پائو کپ
نمک آدھا چائے کا چمچ
کاٹن بالز

ترکیب:

ایک پیالے میں نمک اور نیم گرم پانی ملا لیں۔
نیم گرم نمکین پانی میں کاٹن بال بھگو کرآنکھوں کے پپوٹوں پر رکھیں ۔تھوڑی دیر کے لئے رکھیں پھر ہٹا دیں۔اس کے لئے صاف روئی استعمال کریں تاکہ جراثیم سے محفوظ رہ سکیں۔یہ عمل 1 ہفتے تک روزانہ رات کو سونے سے پہلے کریں۔


اس بارے میں جانئے :سردیوں میں رنگ کالا کیوں ہو جاتا ہے؟


 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...