گرمیوں کی تقریب میں میک اپ کیساہوناچاہئے؟

3,433

گرمی ہواورساتھ ہی تقریب میں بھی جاناہوتو یہ خیال رکھنا بہت ضروری ہوتاہے کہ میک اپ ایسا ہوجو آپ کی شخصیت کومزید چار چاند لگادے ۔کپڑے ہوں یامیک اپ موسم کے حساب سے ہی اچھالگتاہے۔آج کل نو میک اپ لُک ویسے بھی اِن ہے اورگرمی کے موسم میں ڈارک میک اپ ،چبھتے رنگ اوراس پر آنے والا پسینہ آپ کی شخصیت پر برااثر ڈالتاہے۔ پراعتماد اورگریس فل دکھنے میں میک اپ کاصحیح استعمال بہت اہمیت کاحامل ہے۔گرمیوں میں فریش اورنیچرل لُک کے لئے ان میک اپ ٹپس کواپلائی کریں۔

چہرہ کی صفائی

میک اپ سے پہلے اسکن کلینزنگ بہت ضروری ہے ۔کلینزنگ کریں ۔چہرہ واش کریں اورموئسچرائز ضرور کریں۔موئسچرائزر آئل بیس نہ ہو۔اسکے بعد میک اپ شروع کریں۔اگر اسکن آئلی ہوتو اسکن ٹونر یاعرق گلاب کااستعمال کریں۔اگر میک اپ سے پہلے برف کے کیوب کو ململ کے کپڑے میں رکھ کرآئسنگ کرلیں تو پسینہ نہیں آتا۔اگر میک اپ سے پہلے ٹھنڈے یخ پانی میں تولیہ بھگو کرتھوڑی دیر چہرے پررکھ کرنیچے سے اٹھائیں تو بھی میک اپ کے بعد

پسینہ نہیں آتا۔جلد پر داغ اور دھبے ہوں تو ان کے لیے لازما کریم کا استعمال کریں۔

ہلکے رنگوں کاانتخاب

ڈارک کلر کے میک اپ کی اپنی اہمیت ہے لیکن گرمیوں میں وہ ہیوی لک دیتے ہیں۔لپ اسٹک ،لپ گلواورآئی شیڈو کے لئے ہلکے رنگوں کاانتخاب کریں۔اگر چاہیں تو لپ لائنر کااستعمال کریں لیکن وہ بھی لائٹ کلر اورایسا کہ نمایاں نہ ہو۔

شمری میک اپ کااستعمال نہ کریں

شمری میک اپ بہت پسند کیاجاتاہے۔ لیکن گرم موسم میں شمری میک اپ کااستعمال مناسب نہیں رہتا۔کریمی فاؤنڈیشن اوربرائٹ کلر کااستعمال نہ کریں۔ یہ آپ کے لئے اضافی نمی،بے جاچمک اورپسینہ کاسبب بنے گا۔

فاؤنڈیشن کاانتخاب

فاؤنڈیشن کاانتخاب میک اپ میں بنیادی اہمیت رکھتاہے۔اسکے انتخاب میں اپنی اسکن ٹون کاضرور خیال رکھیں اورگرمیوں میں بہت زیادہ فاؤنڈیشن کے استعمال سے گریز کریں۔اگر بہت ڈرائے اسکن ہوتو کریمی فاؤنڈیشن کااستعمال کریں۔نارمل اسکن پرٹی وی پینٹ اسٹک لگائیں۔اگر کمپلیکشن ڈارک ہوتو صرف پاؤڈر لگاکرمیک اسٹارٹ کریں۔ فاؤنڈیشن لگانے کے بعد فکسر پاؤڈر لگاکر بلینڈنگ برش سے پاؤڈر ضروربرابر کریں۔

آئی شیڈواورلپ اسٹک کے رنگ

ضروری نہیں کہ آپ نے جس رنگ کاسوٹ پہناہوآئی شیڈاورلپ اسٹک بھی اسی رنگ کی لگائیں۔کپڑوں کے رنگوں کے بجائے اپنی شخصیت اورماحول کے مطابق رنگوں کاانتخاب کریں۔بلیو،پرپل،براؤن اوربلیک آئی شیڈو کے ساتھ میچنگ آئی لائنر استعمال کرسکتے ہیں۔آئی شیڈو اپلائی کرنے سے پہلے وائٹ ہائی لائٹر کااستعمال کریں۔کریک لپس پر پہلے لپ بام لگائیں پھر لپ اسٹک اپلائی کریں۔

آئی برو

آئی برو چہرے کے خدوخال کااہم حصہ ہیں انھیں میک اپ کے دوران نظر انداز نہ کریں۔اگر آپ کی آئی برو بہت ہلکی ہیں تو آئی برو برش کی مددسے براؤن شیڈ بھوؤں پرلگائیں۔اگر آئی برو ڈارک ہوں تو ہلکاسالائٹ براؤن شیڈ اپلائی کیاجاسکتاہے۔

آئی لائنر اورمسکارا

آئی لائنر کاانتخاب اپنے آئی میک اپ کے حساب سے کریں۔لائنرگرے ،بلیویاپھربلیک استعمال کریں۔ یہ گرمیوں میں سوفٹ لک دیتاہے۔مسکار ا بلیک کے ساتھ ساتھ آپ اگردن کے وقت کسی پارٹی میں جارہے ہوں تو ٹرانسپیرنٹ مسکارا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ واٹر پروف لائنر اورمسکارا بھی استعمال کیاجاسکتاہے۔

پاؤڈر بلش آن

بلش آپ کے میک اپ لُک میں توازن اورنکھار شامل کرتاہے۔لیکن کوشش کریں کہ بلش آن بہت ڈار ک نہ ہو۔اگر آپ بلش بہت ڈارک کرتے ہیں تو وہ آپ کے لُک کوتباہ کرنے کے ساتھ ساتھ محفل میں آپ کاامیج بھی خراب کرنے کاسبب بنتاہے۔

ہائی لائٹر

اگر آپ نے نوز کنٹرولنگ کی ہے تو ناک کی اوپری سطح پر ہلکاساہائی لائٹر ضرور استعمال کریں ۔اس سے آپ کی ناک پتلی اورکھڑی معلوم ہوگی۔لیکن اگر آپ کی ناک پتلی ہوتو پھر ہائی لائٹر کااستعمال نہ کریں۔لازماکریم

مزید جانئے :عمر بڑھنے کے ساتھ اسکن کیئر کے طریقے بھی بدلیں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...