10باتیں جو آپ کو اپنی جلد کے بارے میں پتہ ہونی چاہیے

3,223

جلد ہمارے جسم کا سب سے بڑا حصہ ہے اور اس کے بارے میں بہت سی باتیں ہم نہیں جانتے لیکن کچھ باتیں ایسی ہیں جن کا جاننا ہمارے لیے ضروری ہے۔
ہماری جسمانی صحت کے اثرات ہماری جلد پر رونما ہوتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ مضر صحت غذا کے بجائے صحت بخش غذا لی جائے ۔
جلد کو نقصانات سے بچانے کے لیے جلد کے بارے میں چند باتوں کا جاننا ضروری ہے۔

۱۔ اصل ہربل کریم کی پہچان کریں:

بہت سی جڑی بوٹیاں یا پودے اپنی طبی خصوصیات ،ذائقے یا خوشبو کی وجہ سے کافی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔البتہ اگرآپ ایسی پروڈکٹ استعمال کر رہی ہیں جس میں اسکے ہربل ہونے کا دعوی کیا گیا ہے لیکن اس کا رنگ سفید ہے تو آپ اس سے دھوکہ کھا سکتے ہیں کیونکہ اسکن کیئر پروڈکٹس کا سفید رنگ کیمیکل کی وجہ سے ہوتا ہے۔

۲۔ جلد کو جوان بنائیں:

صحت مند جوان جلد کے لیے مساج بہترین ہے ۔ فیشل مساج جلد کے خلیوں کو متحرک کرتا ہے اس طرح یہ زیادہ کولاجن خارج کرتے ہیں اور جلد کی لچک کو قائم رکھتے ہیں اس لئے عمر کے بڑھنے کے ساتھ مساج کی تکنیک کو بھی علاج کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔

۳۔ عمر بڑھنے کا انتظار نہ کریں:

۲۰ سال کی عمر کے بعد جلد پر عمر کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہوجاتے ہیں ۔ اس لیے جلد کو توانائی بخشنے والی پروڈکٹس استعمال کرنے کے لیے ۴۰ سال کی عمر کا انتظار نہ کریں بلکہ ان کا استعمال ابھی سے شروع کردیں۔

۴۔ پہلے ہاتھ پھر چہرہ:

ہمارے ہاتھ کسی وقت بھی لاتعداد بیکٹیریا کی آما جگاہ بن سکتے ہیں اور جب یہ ہاتھ چہرے کو چھوتے ہیں تو بیکٹیریا کو چہرے پر چھوڑ دیتے ہیں۔
اس لیے ضروری ہے کہ چہرے کو چھونے ، میک اپ کرنے یا کوئی اسکن پروڈکٹ لگانے سے پہلے ہاتھوں کو اچھی طرح دھویا جائے۔ جلد پر ہونے والے دانوں کی ایک وجہ یہ بیکٹیریا بھی ہیں جو ہوا سے نہین بلکہ ہمارے اپنے ہاتھوں سے چہرے تک پہنچتے ہیں۔

۵۔ کھلے مسام زیادہ بہتر ہیں:

جلد کے مسام بند ہونے کا مطلب ہے کہ جلد میں جذب کرنے کی صلاحیت کم ہے۔ اپنی اسکن کیئر کریم سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے مساموں کا کھلا ہونا بہت ضروری ہے ۔
اس کے لیے سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ایک صاف چھوٹا تولیہ گرم پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں اور پھر تھوڑی دیر کے لیے چہرے پر ڈھانپ لیں ۔ پھر اس کے بعد نائٹ کریم یا موائسچرائزر لگائیں۔

۶۔ چہرہ چھوٹا ہوتا جاتا ہے:

عمر بڑھنے کے ساتھ ہمارے جسم کی ہڈیاں جن میں چہرے کی ہڈیاں بھی شامل ہیں چھوٹی ہوتی جاتی ہیں ۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ چہرہ چھوٹا ہوتا جاتا ہے ۔ ہڈیوں کو زیادہ عرصے تک چھوٹا ہونے سے بچانے کے لیے کیلشیم کا استعمال کیا جائے ۔

۷۔ سب سے اہم اسکن کیئر ہے:

اسکن کیئر کے لیے ضروری ہے کہ ہر خاتون وافر مقدار میں وٹامنز لے۔ وٹامنز ہمارے جسم کے لیے کئی طرح سے فائدہ مند ہیں۔ اور آپ کی جلدآپ کی صحت کی عکاسی کرتی ہے ۔ عمر بڑھنے کے ساتھ اپنے وٹامنز میں اینٹی اوکسی ڈنٹ اور اومیگا تھری کا اضافہ کریں۔
اگر جلد پر داغ دھبے ہیں تو لازما کریم کا استعال کریں۔

۸۔ چہرے کی ورزش ضروری ہے:

جسم کے باقی حصوں کی طرح چہرے میں بھی مسلز ہوتے ہیں ۔ لٹکے ہوئے مسلز کے بجائے چہرے پر سخت مسلز خوبصورت لگتے ہیں ۔ چہرے کی ورزش فیشل سے نہیں ہوتی اس کے لیے ضروری ہے کہ مسکرایا جائے تاکہ مسلز میں کھینچاؤ پیدا ہو۔

۹۔ جلد کونمی ضرورت ہوتی ہے:

اپنی جلد کو جتنی نمی فراہم کرتے ہیں اس سے کہیں زیادہ نمی فراہم کرنا شروع کردیں۔جلد کو زیادہ نمی دینے کے لیے گیلی جلد پر موائسچرائزر لگائیں ۔ اس طرح جلد کی نمی جذب ہو جائے گی ۔ اس کے علاوہ زیادہ پانی پئیں تاکہ اندرونی طور پر بھی آپ کی جلد کو نمی مل سکے۔

۱۰۔کھیرے کا استعمال مفید ہے:

کھیرے کے قتلے آنکھوں پر رکھنا ایک دقیانوسی بات لگتی ہے لیکن سائنس نے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ سوجی ہوئی آنکھوں پر کھیرے کے قتلے رکھنے سے سوجن کم ہوتی ہے اور سکون ملتا ہے۔

مزید جانئے : جلد کو بدلتے موسم کے اثرات سے بچانے کے ٹوٹکے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...