جلد کے 5 ٹوٹکے جنھیں نہ آزمانا بہتر ہے

2,289

اکثر لوگ روز مرہ کے مسائل اور تکالیف کو دور کرنے کے لیے دیسی ٹوٹکوں کا سہارا لیتے ہیں ۔ لیکن ضروری نہیں کہ ہر دیسی ٹوٹکہ سہی بھی ہو ۔صرف اس لیے کہ کسی چیز کو آپ نے درخت پر اگتے دیکھا ہے یا اسے آپ کھاتے ہیں ، ضروری نہیں کہ آپ اسے چہرے پر بھی لگا سکتے ہیں ۔

1۔ خشک جلد کے لیے مائیونیز

how-to-make-mayonnaise-01

مائیو نیز آپ کے سینڈوچ کے لیے تو اچھی چیز ہے لیکن یہ آپ کے چہرے پہ لگانے کے لیے نہیں ۔مائیو میں موجود چربی اور تیل چہرے کی خشکی تو کم کردے گا لیکن ساتھ ہی جلد پر بیکٹیریاز بھی پیدا کرے گا جو کو ایکنی یا کھلے مسام کی وجہ بنیں گے ۔

2۔ اسکن ٹائٹننگ کے لیے انڈا

egg

یہ سچ ہے کہ انڈے میں پروٹین ہوتا ہے جو کہ جلد کو لچکدار بناتا ہے ۔ دنیا بھر کے اسپا بھی اپنے ٹریٹمنٹ میں انڈے کی سفیدی کا استعمال کرتے ہیں ۔ یہ ساتھ ہی جلد کو چمکدار بھی بناتا ہے ۔ لیکن اسے خود استعمال کرتے ہوئے ذرا احتیاط برتیں ۔ انڈے کی سفیدی میں ایک بیکٹیریا سیلمونیلا بھی ہوتا ہے جوکہ شدید نوئیت کی فوڈ پوائزننگ کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ اگر یہ اس طرح جسم کے اندر داخل ہو جائے تو معدے کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔

3۔ جلے پر مکھن لگانا

butter

جلنے کی تکلیف بہت شدید ہوتی ہے ۔ اکثر لوگ جلنے پر مکھن لگانے کا مشورہ دیتے ہیں ۔ لیکن ماہرین کے مطابق یہ ٹوٹکہ درست نہیں ۔ مکھن سے وقتی طور پر جلن کم ہو جاتی ہے لیکن اس سے انفیکشن ہونے کا خطرہ ہوتا ہے ۔اس کے بجائے جلنے والی جگہ پر ٹھنڈا پانی بہائیں ۔ اس سے ٹشوز کو نقصان پہنچنے کا عمل رک جاتا ہے ۔ جگہ کو جس حد تک ہو سکے صاف اور خشک رکھیں۔

4۔چوٹ پر ہائڈروجن پر آکسائیڈ

spirit

آپ نے سنا یا کہیں پڑھا ہوگا کہ سرجنز سرجری کے بعد زخم کی صفائی کے لیے ہائڈرو جن پر آکسائیڈ کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اس کا استعمال خاص احتیاط کے ساتھ کیا جاتا ہے کیونکہ اگر اسے زیادہ مقدار میں زخم پر لگا دیااجائے تو یہ الٹا جلد کے فائدے مند ٹشوز کو نقصان پہنچا سکتی ہے جس سے زخم بھرنے میں مزید وقت لگ سکتا ہے ۔

5۔ایکنی پر ٹوتھ پیسٹ

toothpaste

جی ہاں !بعض نو عمر لڑکیاں کیل مہاسوں پر ٹوتھ پیسٹ لگاتی ہیں جس سے ان کے خیال میں دانے سکڑ جاتے ہیں ۔ ایسا نہیں ہے بلکہ ٹوتھ پیسٹ میں موجود پر آکسائیڈ اور بیکنگ سوڈا جلد کو نقصان پہنچاتا ہے ۔ اس سے وقتی طور پر تو دانوں کی سوجن کم ہو جاتی ہے لیکن بعد میں اس سے خارش پیدا ہوتی ہے جس کے نتیجے میں ان دانوں کے نشانات چہرے پر رہ جاتے ہیں۔ اگر آپ سے بھی یہ غلطی ہو چکی ہے اور چہرے پر ایکنی کے نشانات رہ گئے ہیں تو لازما کریم متاثرہ جگہ پر لگائیں ۔ اس سے نشانات غائب ہو جائیں گے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...