آج کا دن کیسا رہے گا؟25 نومبر 2022

6,711

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

کسی کا دل نہ دکھے اس وجہ سے آپ اپنی بات مکمل کرنے میں احتیاط کرتے ہیں اور اپے جذبات کا کھل کر اظہار نہیں کرتے جس سے الجھنیں بڑھ جاتی ہیں ۔ ایسا کرنے کے بجائے اچھے لفظوں میں ہی ، جو درست ہے وہ بیان ضرور کر دیں ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

آ خری وقت میں کوئی بھی تبدیلی کرنا بے حد مشکل ہوتا ہے لیکن کبھی کبھی اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچتا ۔ اس سے گھبرائیں نہیں بلکہ ایک چیلنج کی طرح ہی لیں ۔ آپ اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہونگے۔

جوزا(21مئی تا21جون )

پچھلے کئی دنوں سے آپ بے حد مصروف تھے۔ اتنا کہ گھر والوں اور دوستوں کے لئے آپ کے پاس وقت ہی نہیں تھا۔ اب جب آپ کا کام مکمل ہو گیا ہے تو اپنے عزیزوں کے بھی وقت دیں ۔ ان کو بھی آپ کی توجہ کی ضرورت ہے ۔

سرطان(22جو ن تا 23جولائی )

ان دنوں جو منفردکام اور مہارت آپ سیکھ رہے ہیں آگے چل کر وہ آپ کے بہت کام آنے والی ہے ۔ اس لئے اس کام میںدل لگائیں ۔اپنے کریئر اور مستقبل کے بارے میں سوچنے اور فیصلہ لینے کا یہ بہترین وقت ہے ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

کئی مہینےسے کسی مسئلے کا حل نکالنے کی آپ کوشش کررہے ہیں ۔ مسئلہ یوں تو چھوٹا سا ہے لیکن اس کے حل نہ ہونے سے آپ پریشانی اور اکتاہٹ کا شکار ہیں ۔اب یہ مسئلہ جلد حل ہونے والا ہے ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

ایک بڑا مسئلہ اب حل ہو چکا ہے ۔ اس لئے یہ ہی وقت ہے آگے بڑھنے کا ۔ اب آپ کو اگلے محاذ کی تیاری کرنی ہے۔ خود کو اس نئے چیلنج کے لئے تیار رکھیں ۔ گھر والوں کو ساتھ اچھی بنا کر رکھیں۔ کچھ لوگ ہیں جو اس نئے معاملے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

قسمت کی دیوی آپ پر مہربان رہے گی آج۔ آج جو کام بھی کریں گے آپ کو کامیابی حاصل ہوگی ۔لہٰذاآج کے دن آپ اپنی زندگی کے اہم فیصلے لے سکتے ہیں ۔ سرمایہ کاری کرنے کے لئے بھی اچھا دن ہے ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

آپ کافی عرصے سے اپنی زندگی کو لے کر کچھ فیصلے کرنے کا سوچ رہے ہیں لیکن آپ یہ نہیں سمجھ پا رہے تھے کہ کیا اس سے آنے والی تبدیلی کے لئے آپ تیار ہیں یا نہیں ۔ اب اس فیصلے کو لینے اور اس پر عمل درآمد کرنے کا وقت آگیا ہے ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

پریشانی میں عقل سے کام لے اور سمجھداری کا مظاہرہ کرےتوسب آپ کی تعریف کریں گے۔آپ کو بھی ایسا ہی کرنا ہوگا ۔ کسی سے الجھنے کے بجائے آرام سے بات کریںاور معاملات کو سلجھانے کی کوشش کریں ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

آج اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کریں ۔ نئے پراجیکٹس اور نئے بزنس کے بارے میں سوچیں ۔ آپ اپنے شوق کو بھی اپنا کام بنا سکتےہیں ۔ جو کام کریں دل اور پوری توجہ سے کریں ۔

دلو (21جنوری تا19فروری )

اپنے شریک حیات سے جن ایشوز پر آپ بات نہیں کر رہے تھے اب ان پر بات کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کریں ۔ سب معاملات خوش اسلوبی سے طے ہو جائیں گے ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)
کافی عرصے سے آپ ایک کام میںپھنسے ہوئے ہیں۔ بارہا کوششوں کے باوجود وہ کام ہو نہیں پارہا ۔ کوشش کریں کہ اس کام کو ایک نئے طریقے سے کرنے کی کوشش کریں اس طرح آپ اتنی آسانی سے اپنا مقصد پورا کر لیں گے کہ آپ کو پتا ہی نہیں چلے گا ۔

اپنے اسٹار (Horoscope)کے بارے میں مزید جانئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...