آج کا دن کیسا رہے گا؟15جنوری 2021

413

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آپ کی لاپرواہی سے پیدا ہونے والے مسائل خطرناک صورت اختیار کر سکتے ہیں ۔ ایک کاروباری معاہدہ ٹوٹنے کا خطرہ ہے ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

کامیابی اور مال کا لالچ پیدا ہوسکتا ہے ۔ مشکل وقت گزارنے کے بعد خوشی کے لمحات میسر آئیں گے ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

ایک چھوٹا سا واقعہ آپ کی پریشانی کو کم کردے گا۔ ایک غیر متوقع وراثت اچھا موقع لائے گی ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

صورتحال نا خوشگوار ہوگی لیکن آپ کامیاب ہوں گے ۔ آپ کا نصب العین پورا ہوگا۔ رہائش میں تبدیلی نئی دلچسپیاں لائے گی ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

ایک اتفاقیہ ملاقات آپ کی زندگی پر متاثر ہوگی ۔ ایک قانونی معاہدے پر دستخط ہونگے ۔ احمق لوگ آپ کو راہ راست سے بہکانے کی کوشش کریں گے ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آپ کا سخت رویہ عا رضی علیحدگی کا باعث بن سکتا ہے ۔ پریشانی کے بعد خوشگوار حیرت کا سامنا ہوگا ، مستقبل میں سخت رویہ اپنانے سے پرہیز کرے۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

آپ کی ضد آپ کو لے ڈوبے گی ۔ ایک اہم واقعہ ملے جلے اثرات مرتب کرے گا ۔ انتہا پسندی تباہی سے دو چار کرے گی۔ اس سے اجتناب لازم ہے ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

حالات آپ کی موافقت میں ہوں گے ۔ آپ نے پریشانی کے وقت حوصلہ نہیں ہارا جس کا پھل اب آپ کو مل رہا ہے ۔ آپ کا عزم و حوصلہ آپ کی کامیابی کا ضامن ہوگا ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

دولت کے حصول کا موقع پیدا ہوگا ۔ آپ کو ہر طرح کے نشیب و فراز کے لئے تیار رہنا ہوگا ۔ ایک غیر دانش مندانہ فیصلہ ایک دشمن پیدا کرنے کا موجب ہوگا۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

خوش قسمتی اور مسرت آپ کے سنگ ہوگی ۔ ایک نیا ذریعہ آمدنی دریافت ہوگا۔تند و تیز رویے سے پرہیز کریں ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

ایک تعلق خلاف توقع بحران کا شکار ہوگا ۔ کسی دوست کی نصیحت مفید ثابت ہوگی ۔ کاروبار بہتری کی جانب گامزن ہوگا۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

آپ کا موجودہ منصوبہ کامیابی سےہمکنار ہوگا۔ چالبازوں سے ہوشیار رہیں اور ہر چیز پر نگاہ رکھیں ۔ آپ ایک اہم عوامی اجتماع میں شرکت کریں گے ۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...