ہوم میڈ چکن نگٹس

1,116

چکن نگٹس کھانا کسے پسند نہ ہوگا؟ یہ ڈش بچوں سمیت بڑے بھی نہایت شوق سے کھاتے ہیں۔دنیا بھر میں چکن نگٹس مختلف انداز میں بنائے جاتے ہیں، جو بننے میں تو نہایت آسان لیکن ہوتے بےحد لذیذ ہیں۔بچے جو اکثر کھانوں کے معاملے میں منہ بناتے ہیں وہ بھی نہایت شوق سے چکن نگٹس کھاتے ہیں اور عموماً گھروں میں ماؤں سے اس بات کی بھی فرمائش کرتے نظر آتے ہیں کہ وہ اسکول اپنے لنچ میں چکن نگٹس ہی لے کر جائیں گے۔

ہوم میڈ چکن نگٹس بنانے کی نہایت آسان ترکیب یہاں سے سیکھیں:

اجزاء

ڈبل روٹی کے تین سلائس
½ کپ دودھ

چکن کے مواد کے لیے:

آدھا کلو چکن قیمہ
ایک چائے کا چمچ نمک
½ چائے کا چمچ کالی مرچ
½ چائے کا چمچ پیپریکا (paprika)
ایک چائے کا چمچ سویا ساس
½ چائے کا چمچ لہسن پاؤڈر
½ سوکھی اجوائن کے پتے (Parsley)
ایک عدد انڈا

نگٹس کی کوٹنگ کے لیے:

ایک کپ بریڈ کرمز
¼ نمک
ایک چٹکی کالی مرچ
½ اجوائن کے سوکھے پتے (parsley)
½ میدا
½ چائے کا چمچ چکن پاؤڈر
ایک کھانے کا چمچ کارن فلور
ایک عدد انڈا
تلنے کے لیے تیل


6 مختلف طریقوں سے لیمن ایڈ بنانے کے طریقہ


ترکیب

ایک پیالے میں ڈبل روٹی کے ٹکرے کریں اور دودھ شامل کرکے اسے تھوڑی دیر کے لیے الگ رکھ دیں۔
چکن کے قیمے کو چوپر میں ڈالیں، اس میں دودھ شامل کی ہوئی ڈبل روٹی، لہسن پاؤڈر، نمک، پیپریکا، کالی مرچ، سویا ساس، اجوائن کے سوکھے پتے، انڈا شامل کرکے بلینڈ کرلیں۔
ایک پیالے میں یہ مواد نکال کر اسے 30 سے 45 منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
چکن کی کوٹنگ کے لیے ایک پیالے میں میدا، کارن فلور، چکن پاؤڈر ڈال کر مکس کریں اور الگ رکھ دیں، ایک اور پیالے میں بریڈ کرمز، کالی مرچ، نمک، سوکھی اجوائن ڈال کر مکس کرلیں۔
ایک علیحدہ پیالے میں انڈا پھینٹ لیں۔

نگٹس بنانے کے لیے ہاتھوں میں تیل لگائیں، چکن کا مواد لے کر اس کو نگٹس کی شکل دیں، پہلے میدا لگائیں، پھر انڈے میں ڈپ کریں اور آخر میں اس پر بریڈ کرمز ڈالیں۔
30 منٹ کے لیے ان نگٹس کو فریج میں رکھ لیں۔
تیل گرم کریں اور نگٹس کو فرائی کرکے گرما گرم نگٹس کا مزہ کیچپ یا ہری چٹنی کے ساتھ اٹھائیں۔


ملائی مٹن اور گلاوٹی کباب کی مزیدار ریسیپز جانئے !

تبصرے
Loading...