پیٹ میں گیس کا مسئلہ،وجہ یہ صحت بخش غذائیں بھی وجہ ہوسکتی ہیں؟

4,279

ویسے تو یہ صحت بخش غذائیں ہیں مگر اکثر یہ معدے یا چھوٹی آنت میں گیس پیدا ہونے کے باعث بھی بن جاتے ہیں۔اس کے نتیجے میں پیٹ پھول جاتا ہے جبکہ معدے میں تکلیف ہونے لگتی ہے تو پہلے تو یہ جان لیں کہ کونسی غذائیں اس گیس کا باعث بنتی ہیں جس کے بعد ان مسئلےکے علاج پر بات ہوگی۔

زیادہ بووالی سبزیاں 

سبزیاں جن کی بو بہت تیز ہوتی ہے جیسے سبز پیاز، لہسن، پیاز وغیرہ میں فائبر کی ایک قسم فریوکٹانس کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور ہمارے معدے کے لیے اسے توڑ کر ہضم کرنا آسان نہیں ہوتا جس کے نتیجے میں پیٹ کے مختلف مسائل جیسے گیس اور پھولنے وغیرہ سامنے آتے ہیں۔

بلیک بیریز

ویسے تو یہ پاکستان میں اتنا عام پھل نہیں مگر مل ضرور جاتا ہے جو کہ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے مگر اس میں ایک جز polyols کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو کہ نظام ہضم میں کافی وقت تک موجود رہتا ہے اور عام طور پر پوری طرح ہضم نہیں ہوتا جس کے نتیجے میں پیٹ پھولنے یا ریاح وغیرہ کا سامنا ہوتا ہے۔

تربوز

موسم گرما کی یہ سوغات میٹھی اور تازہ دم کردیتی ہے تاہم یہ معدے میں گیس یا پھولنے کا باعث بھی بن سکتی ہے۔درحقیقت اس پھل میں چینی کی قدرتی شکل fructose کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جسے پوری طرح ہضم کرنے میں اکثر معدہ ناکام رہتا ہے جس کے نتیجے میں گیس پیدا ہوتی ہے۔ ہر تین میں سے ایک شخص تربوز کھانے کے بعد اس تکلیف کا شکار ہوتا ہے۔

آلو بخارے

آلو بخارے میں بھی polyols کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں معدے کے بیکٹریا میں ہلچل پیدا ہوتی ہے جو گیس یا پیٹ پھولنے کا باعث بنتی ہے۔

آم

آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے اور سامنے ہو تو کسی کے لیے بھی ہاتھ روکنا نا ممکن ہوجاتا ہے مگر اس میں گلوکوز کے مقابلے میں fructose کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور یہ عدم توازن جسم کے لیے ہضم کرنا مشکل ہوجاتا ہے، جب بھی ایسا ہوتا ہے تو پیٹ کے پھولنے، گیس یا دیگر مسائل درپیش ہوسکتے ہیں۔

اس مسئلہ سےنجات کے لئے یہ عمل انجام دیجئے۔

اجوائن

ایک کپ ابلے ہوئے پانی میں ایک چائے کا چمچ اجوائن ملائیں اور دس سے پندرہ منٹ تک ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر اسے کھانے سے پہلے یا بعد میں پی لیں۔

سونف

ایک کپ گرم پانی میں ایک سے دو چمچ پسی ہوئی سونف کو ملائیں، دس سے پندرہ منٹ تک ٹھنڈا کریں اور پی لیں۔ اسے کھانے سے پہلے یا بعد پی لیں۔

زیرہ

ایک کپ ابلے ہوئے پانی میں ایک سے دو چائے کے چمچ پسے ہوئے زیرے کو ملائیں، دس سے پندرہ منٹ تک ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر پی لیں۔ دن میں دو سے چار بار کھانے کے دوران اس کا استعمال کرنا فائدہ مند ثابت ہوگا۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کی فراہمی کے لئے ہے۔ قارئین اس مضمون کے حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔


کیا چائے کی عادت کینسر کا باعث بن سکتی ہے؟


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...