مپس لگنے والی بیماری ہے،احتیاط کریں

16,063

مپس کی بیماری وائرل ہوتی ہے جو تھوک ، ناک اور مریض کے زیادہ قریب رہنے سے لگ سکتی ہے۔ابتداء میں یہ بیماری تھوک بنانے والے گلینڈز کو متاثر کرتی ہے۔جس کی وجہ سے یہ گلینڈز پھول جاتے ہیں یہ گلینڈزچہرے کے دونوں طرف کانوں کے پیچھے اور نیچے ہوتے ہیں ۔ان گلینڈز پر ہونے والی سوجن ہی مپس کی سب سے واضح نشانی ہوتی ہے۔

علامات:

وائرس لگنے کے بعد دو ہفتے کے اندر اس کی علامات ظاہر ہو جاتی ہیں ۔سب سے پہلے فلو کی طرح کی علامات ظاہر ہوتی ہیں، اس کے ساتھ ہی
۔سستی
۔جسم میں درد
۔سر درد
۔بھوک نہ لگنا
۔ہلکا بخار محسوس ہوتا ہے
چند ہی دنوں میں یہ بخار ۱۰۳ ڈگری تک پہنچ جاتاہے اور کانوں کے نیچے سوجن بڑھ جاتی ہے۔سوجن کے ساتھ تکلیف بھی ہوتی ہے۔سوجن بڑھنے کے بعد ہی یہ وائرس ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوتا ہے۔


کیا چائے کی عادت کینسر کا باعث بن سکتی ہے؟

علاج:

کیونکہ مپس کی بیماری وائرس کے ذریعے پھیلتی ہے اس لئے اس پر کوئی دوا یا اینٹی بائیوٹک اثر نہیں کرتی۔اس کا علاج آرام اور احتیاط ہے۔
۔تھکن یا کمزوری محسوس کریں تو آرام کریں۔
۔درد اور بخار کم کرنے کے لئے بروفین لیں۔
۔سوجے ہوئے گلینڈز کی برف سے سکائی کریں۔
۔زیادہ سے زیادہ پانی اور لکوئڈ پیئیں تاکہ بخار کی وجہ سے ہونے والی پانی کی کمی سے بچ سکیں۔
کھانے میں نرم غذا (سوپ اور دلیہ ) لیں جسے زیادہ چبانا نہ پڑے ۔
۔تیزابیت والی غذائیں اور مشروبات نہ لیں کیونکہ یہ تکلیف کو اور بڑھا سکتے ہیں ۔
مپس کی تشخیص ہوجانے کے ایک ہفتے بعد آپ کام پر یا اسکول جاسکتے ہیں ۔طبیعت بہتر ہونے کی صورت میں یہ وائرل آپ سے کسی دوسرے کو منتقل نہیں ہوتا ۔عام طور پر مپس کی بیماری دو ہفتے تک رہتی ہے جس میں دس دن بعد آپ صحت یاب ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔
ایک بار ہوجانے کے بعد مپس کا انفیکشن دوبارہ نہیں ہوتا۔

احتیاط:

مپس سے بچانے کے لئے ویکسی نیشن ہوتی ہے ۔بچوں کو خسرہ کے ساتھ مپس سے بچائو کے بھی ٹیکے لگائے جاتے ہیں ۔ویکسین کا پہلا کورس ۱۲ سے ۱۵ ماہ کی عمر میں اور دوسرا کورس ۴ سے ۶ سال کی عمر میں ہوتا ہے جس سے مپس ہونے کے امکانات ۸۸ فیصد تک کم ہوجاتے ہیں ۔
جن لوگوں کو کو مپس کے ٹیکے نہیں لگے انھیںوائرس لگنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے ۔اس کے علاوہ ہاسپٹل اور اسکول میں کام کرنے والے لوگوں کو بھی یہ وائرس لگنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ان لوگوں کو مپس سے بچائو کے ٹیکے ضرور لگوانے چاہیئیں۔

مپس کی تکلیف میں کمی کے لئے:

۔درد اور سوجن میں کمی کے لئے ایلو ویرا کا پتہ کاٹ کر جیل نکال لیں اور متاثرہ جگہ پر ملیں۔
۔مپس کی وجہ سے سوجے ہوئے گلینڈز پر گرم یا ٹھنڈی سکائی کریں۔
۔بخار اترنے تک مکمل آرام کریں۔
۔نیم کے پتوں کو تھوڑا پانی ملا کر پیس لیں ۔اس میں ہلدی شامل کریں اور یہ پیسٹ سوجی ہوجگہ پر لگائیں۔


مزید جانئے :6غذائیں کھائیں ذیابیطس سے بچاؤ یقینی بنائیں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...