گھریلو بلڈ پریشر مانیٹر کے نتائج پر اکتفا نہ کیجئے

4,395

کیا آپ گھر پر بلڈ پریشر کو چیک کرتے ہیں؟ اگر ہاں تو اس بات کے امکانات بہت زیادہ ہیں کہ گھر پر استعمال ہونے والے مانیٹر پر نظر آنے والے اعدادوشمار غلط ہوں۔

یہ دعویٰ کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔البرٹا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ گھر میں بلڈ پریشر مانیٹر کی ریڈنگ ستر فیصد تک درست نہیں ہوتی اور یہ اس ڈیوائس پر انحصار کرنے والے افراد کی صحت پر سنگین اثرات مرتب کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔کیونکہ بہت سی بار اسی مشین کی ریڈنگ پر بھروسہ کرکے عمل کئے جاتے ہیں جس کے سنگین نتائج پر آمد ہوتے ہیں۔

جیسا کہ آج کل بیشتر افراد بلڈ پریشر کو گھر میں ایک بلڈ پریشر مانیٹر کے ذریعے چیک کرتے رہتے ہیں اور نتائج کو ڈاکٹر سے شیئر کردیتے ہیں۔تحقیق کے مطابق ہائی بلڈ پریشر دنیا بھر میں اموات اور معذوری کی سب سے بڑی وجہ بننے والا مرض ہے۔


اس بارے میں جانئے : سوئمنگ سے بلڈ پریشر کا علاج کریں

تحقیق کے دوران محققین نے گھروں میں استعمال ہونے والے درجنوں مانیٹرز کی کارکردگی کو جانچا اور معلوم ہوا کہ 70 فیصد تک نتائج درست نہیں ہوتے۔اس سلسلے میں محققین نے گھریلو مانیٹر کے نتائج کے فوری بعد مریضوں کے بلڈ پریشر کو طبی مراکز میں بھی جانچا اور پھر یہ نتیجہ نکالا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ مریض طبیعت کی خرابی پر گھریلو مانیٹر کے ساتھ ساتھ دیگر پیمانوں کو بھی اپنائیں اور دوسری جگہوں سے بھی بلڈ پریشر چیک کروائیں۔

اس تحقیق میں محققین کا کہنا تھا کہ کسی بلڈ پڑیشر کی واحد ڈیوائس کے نتائج پر بھروسہ کرکے ادویات کا استعمال نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔تو کسی بھی دوا کو کھانے سے پہلے معالج سے ضرور مشورہ لیجئے ۔


مزید جانئے: صحت بخش اسنیک

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...