بچوں میں کتب بینی کا شوق کیسے پیدا کریں

1,750

اس تعلیمی دور میں کون سے والدین ہوں گے جو اپنے بچوں کو کتابوں کا شوقین نہیں بنانا چاہتے ہونگے؟َ بچوں میں مطالعے کے شوق یعنی کتب بینی کو نہ صرف تعلیمی میدان بلکہ زندگی کے دیگر شعبوں میں بھی کامیابی سے جوڑا جاتا ہے۔ بچوں کو کتابیں پڑھانا تو اتنا مشکل کام نہیں، لیکن کتابوں سے محبت سکھانا ایک والدین اور اساتذہ کے لئے محنت طلب کام ضرور ہے۔ لیکن درج ذیل ترکیبوں پر عمل کرکے آپ اس مشکل کام کو آسان بنا سکتے ہیں۔

گھر میں کتابیں اکٹھی کریں

گھر میں بھلے چھوٹا سا ہی سہی مگر ایک کتب خانہ ہونا ضروری ہے کیونکہ یہ بچوںکومطالعے کا شوقین بنانے میں کافی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گھر میں موجود کتابوں کی تعداد اور بچوں کی مجموعی تعلیمی قابلیت کے درمیان ایک مضبوط تعلق ہے۔ وہ والدین جو گھر میں زیادہ تعداد میں کتابیں رکھتے ہیں اس حوالے سے زیادہ فائدے میں رہتے ہیں۔ ایسا اس لیے ہے روزانہ کی بنیاد پر کتابوں سے تعلق انہیں اس کا عادی بنا دیتا ہے۔

مثال قائم کریں

بچوں میں مطالعے کا شوق پروان چڑھانے کا بہترین طریقہ بچوں کے سامنے خود کتابیں پڑھنا ہے۔ ایسا چھپ کر نہ کریں بلکہ ایسی جگہ بیٹھ کر کتابیں پڑھیں جہاں آپ کے بچے آپ کو کتابیں پڑھتے دیکھ سکیں۔ اگر آپ کے بچے سمجھتے ہیں کہ پڑھنا ایسا کام ہے جو بڑے نہیں کرتے ت و ہوسکتا ہے کہ وہ بھی بڑے ہونے پر کتابوں سےلا تعلقی اختیار کرلیں۔


اس بارے میں جانئے :آنکھوں کا رنگ صحت کے بارے میں کیا کہتاہے

بچوں کو کتابیں پڑھ کر سنائیں

کتابیں پڑھنے کو ا یک تفریحی گروہی سرگرمی بنانے کے بھی اپنے فوائد ہیں۔ نہ صرف بچے اس سے کتابوں سے محبت سیکھتے ہیں بلکہ یہ کام وہ ان لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر کرتے ہیں جن سے وہ محبت کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ گروپ میں اگر باآواز کتاب پڑھی جائے تو بچے الفاظ کا صحیح تلفظ بھی سیکھتے ہیں اور اس سے ان کی پڑھنے کی روانی بھی بہتر ہوتی ہے۔جب وہ تھوڑے بڑے ہوجائیں تو ان سے کہیں کہ وہ آپ کو کتابیں پڑھ کر سنائیں اور ایسا کرتے ہوئے اگر وہ الفاظ کی کوئی غلطی کردیں تو انہیں ڈانٹنے کے بجائے نہایت تحمل سے ان کی درستگی کریں، کہیں وہ اپنا اعتماد نہ کھو بیٹھیں۔ اس سرگرمی سے بچوں کے تلفط اور ریڈنگ میں بہتری بھی آتی رہے گی۔

 

بچوں کے تجسس کو قائم رکھیں

اگر آپ اپنے بچے کو مطالعے کے عادی بنا رہے ہیں تو انہیں کتابیں کافی مزیدار محسوس ہونے لگیں گی۔ مگر پھر بھی انہیں یہ معلوم نہیں ہوگا کہ دنیا میں کس کس طرح کے موضوعات پر کتابیں پائی جاتی ہیں۔ چنانچہ جب کبھی بھی آپ باہر جائیں اور آپ کا بچہ آپ سے چیزوں کے بارے میں سوال کرے تو آپ ان سوالات کو نوٹ کرلیں۔
اس کے بعد آپ 2 کام کرسکتے ہیں۔ آسان طریقہ تو یہ ہے کہ خود پڑھ کر اس سوال کا جواب بچوں کو دے دیا جائے، مگر زیادہ اثرانگیز طریقہ جو بچوں کو کتاب سے محبت سکھائے گا وہ یہ ہے کہ بچوں کے پسندیدہ موضوعات سے تعلق رکھنے والی کتابوں کا تحفہ مہینے میں ایک بار ضرور دیجئے ۔

مطالعے کو عادت بنالیں

دیگر کئی صحت بخش چیزوں اور کھیل کی سرگرمیوں کی طرح کُتب بینی کا شوق بھی بچوں کی عادت میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ والدین کے طور پر آپ روزانہ مطالعے کے لیے وقت مخصوص کرسکتے ہیں۔ کیونکہ کسی بھی چیز کی عادت اسی وقت ہوتی ہے جب اسے روزانہ اور لگاتار کیا جائے، چنانچہ کوشش کریں کہ آپ کسی بھی دن بلا ناغہ چاہے آپ کتنے ہی مصروف کیوں نہ ہوں اس کو عادت کو بچوںمیں پروان چڑھائیں۔


یہ پڑھئے : کبھی محلے داری رشتہ داری سے زیادہ اہم تھی


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...