Facebook Pixel

آج کا دن کیسا رہے گا؟1جنوری 2019

10,121

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

ایک شخص ایسا ہے جس کو آپ نظر انداز کر رہے ہیں ۔ اپنے رویے میں تبدیلی لے آئیں ۔ وہ آپ کی زندگی کی خوشیوں کو بڑھا بھی سکتا ہے ۔ نیا سال کامیابیوں کا سال ہے لیکن کامیابیاں آپ کی ہمت پر منحصر ہیں۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

اپنے ڈاکٹر کی بات سنیں۔ ان کے مشورے آپ کے بھلے کے لئے ہی ہوتے ہیں ۔ آب و ہوا کی تبدیلی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔والدین کا احترام کریں اور ان کے فیصلوں کا بھی۔  نیا سال پرانی امیدوں کو منزل ملنے کا سال ہے۔

جوزا(21مئی تا21جون)

کچھ ایسا ہونے والا ہے جس سے آپ کی اہمیت اور لوگوں کے دلوں میں آپ کی عزت اور بھی بڑھ جائے گی ۔ سرگوشیوں سے دور رہیں ۔اور کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کریں اس طرح ہی آپ کو کامیابی حاصل ہوگی۔ نئے سال کے آخری مہینوں میں ہمت نہیں ہارنی ہے اور اپنے اہداف پورے کرنے ہیں۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

دل کی بات دل میں نہ رہ جائے۔ آج کا دن خوشگوار رہے گا۔ ایک دوست جو آپ سے روٹھ گیا ہے آج اس کو منانے کا آپ کو سنہری موقع ملے گا۔ اس موقع کو ہاتھ سے جانے مت دیجئے گا ۔ آنے والے سال میں اپنے پرانے وعدوں کا نبھائیں تاکہ دل سکوں حاصل ہوں۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

سب آپ کو اہمیت دیتے ہیں تو اس سال سے ایک عادت اپنے اندر پیدا کیجئے کہ اب دوسروں کو بھی اہمیت دیجئے۔ آپ کے دل میں جو بات ہے جلد آپ کے دوستوں کو معلوم ہو جائے گی جس سے آپ کی اہمیت اور بھی بڑھ جائے گی ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آپ کے اندر ایک مقناطیسی کشش ہے جو کبھی کبھی شدت اختیار کر جاتی ہے۔ آپ کا ایک اہم کام جو اب تک ادھورا ہے اسے پورا کرنے کا آپ کو موقع ملنے والا ہے اور ممکن ہے کہ آنےوالا سال نئ کامیابیوں کی ضمانت بن کر آئیں۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

ذہن کو بوجھ سے آزاد کرلیں اور اس سال خصوصی طور پراپنی صحت پر خصوصی توجہ دیں۔کوئی اچھی خوش خبری ملے گی، یہ موسم صحت پر اثرات مرتب کرسکتا ہے اپنا خاص خیال رکھیں ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

’’جوہوہوگیا اس پر پچھتانا کیا‘والی بات پر عمل کرتے ہوئے آج کا دن خوشی سے منائیں اور آنے والے والے سال کو بھی اس نظریہ کے ساتھ قبول کیجئے۔ پرانی ساری باتیں بھول جائیں اور جو آنے والا ہے اس کی تیاری کریں۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

اپنے رشتے داروں اور دوستوں سے اچھا رویہ رکھیں۔ آپ کی خوش اخلاقی ہی ان کے دلوں میں آپ کی جگہ بنائے گی۔ اپنے آرام کا خیال رکھیں۔ کسی بھی قسم کے ذہنی دباؤ سے بچیں اور اس سال اپنے ذہن کو مثبت خیالوں میں ڈھالیں تاکہ سال کے اختتام پر اچھے نتائج مل سکیں۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

گھر والوں کے ساتھ پر خلوص رویہ اختیار کریں۔البتہ دشمنوں سے ہوشیار رہیں۔ ایک مسکراہٹ سو مسائل حل کر سکتی ہے تو اپنے اس سال کے اہداگ میں مسکراہٹ کے تبادلہ کو لاذمی قرار دیجئے تاکہ زندگی ہنستی مسکراتی رہیں۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

زندگی کو لیکر نئے فیصلوں کے لیے دیر نہ کیجئے گا۔ایسا نہ ہو کہ کوئی اچھا وقت ہاتھ سے ریت کی طرح چھوٹ جائے اور آپ کو پتا ہی نہ چلے اور یہ سال نئے فیصلوں پر عمل کرنے اور اس پر قائم رہنا کا بنالیں۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

دل کی بات دل میں رکھنا مناسب نہیں ۔ جو بھی آپ کہنا چاہتے ہیں کہہ دیں او ر آنے والا سال اظہار رائے کا سال بنائے تاکہ کامیابی ملتے ملتے رہ نہ جائے۔آپ جن کاموں کوکرنے کا کئ مہینے سے پلان کررہے ہیں اب انہیں مکمل کرنے کا سنہری موقع آچکا ہے۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...