ڈائٹنگ : وہ غلطیاں جو اکثرخواتین کرتی ہیں

1,466

روزانہ دوپہر میں ہری سبزیاں کھانے،اپنے من پسند ڈرنکس اور آلو کےچپس چھوڑنے اور ورزش کرنے کے باوجود بھی اگرآپ کے وزن پر کوئی اثر نہیں پڑرہا ہے اوروزن کم کرنے کے لئے ہر طرح کی کوشش کرنے کے بعد بھی اگر کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہورہا؟تو پھر آپ کو یہ دیکھنا ہے کہ آپ سےغلطی کہاں ہورہی ہے۔
آئیے دیکھتے ہیں کہ وزن کم کرنے کی کوشش میں آپ کہاں غلطی کر رہی ہیں:

معجزے کی امید اور ذہن کو دھوکہ دینا:

99فیصد غذائیں جسم کو ایک طرح کے فریب کے ذریعے قابو میں لاکر دبلا کرتی ہیں ۔عام طور پر ایسا بہت ذیادہ توانائی والی غذائوں (پروٹین،کارب اور فیٹس)یا کیلوریز پر پابندی لگا کر کیا جاتا ہے۔یہ چیز ہمیشہ ناامیدی کی طرف لے جاتی ہے،لہٰذا آپ نہایت ہی تھوڑے عرصے اس کی پابندی کرپاتے ہیں اور وزن میں مزید اضافے کے ساتھ دوبارہ اپنی پرانی عادت پر آجاتے ہیں ۔اس لئے یہ نہ سوچیں کہ کچھ زبردست ہونے والا ہے۔کیونکہ جب ایسے نتائج حاصل نہیں ہوتے تو اس کا مقصد ہی فوت ہوجاتا ہے۔
وزن کم کرنے کا صحیح طریقہ سب سے پہلے اچھی صحت کی طرف توجہ دینا ہے۔جب آپ کی توجہ جسم کو صحت مند بنانے کی طرف ہوگی تو وزن خود بخود کم ہوتا جائے گا ۔

بہت زیادہ ورزش اور کیلوریز کا کم استعمال:

PEXELS.COM

بہت زیادہ ورزش اور غذا یا کیلوریز کا کم استعمال آپ کے نظام ہضم کو نہایت سست کردیتا ہے۔جب آپ مناسب مقدار میں کیلوریز نہیں لیتے توآپ کے جسم کا درجہ حرارت کم ہونے لگتا ہے جس سے نظام ہضم ہلکا ہوجاتا ہے اور اس کی کارکردگی پر اثر پڑتا ہے اور دل کی دھڑکن کم ہونے لگتی ہے جس کی وجہ سے جسم کو زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔یہ سب باتیں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ آپ کے جسم کے لئے یہ کیلوریز نا کافی ہیں اور جسم کو زیادہ توانائی کی ضرورت ہے۔

مزید جانئے :وٹامن ڈی کا حصول پیٹ کی چربی کم کرنےکا آسان طریقہ

آپ کے ڈائٹ پلان میں پروٹین کی کمی:

کم پروٹین والا ڈائٹ پلان وزن میں کمی کی رفتار ہلکی کردیتا ہے۔اس کی کیا وجہ ہے؟جسم میں جگر اور ڈیٹوکس کرنے کی صلاحیت کا دارومدارپروٹین پر ہوتا ہے اور مضبوط جگر اور گلوکوز ہی تھائرائڈ ہارمونز بنانے کے لئے ضروری ہے۔
ٓاگر آپ زیادہ عرصے تک صحت مند جسم اور وزن میں کمی چاہتے ہیں تو آپ کو اپنی غذا میں ہلکا پروٹین ضرور شامل کرنا ہوگا ۔

اپنی غذا سے شکر کو بالکل ختم کردینا :

PEXELS.COM

غذا سے شکر کو بالکل ختم کردینے سے ہاضمہ خراب ہوجاتا ہے ساتھ ہی جسم میں گلائیکوجن جمع رکھنے کی صلاحیت بھی ختم ہو جاتی ہے جو تھائرائیڈ گلینڈ میں تبدیلی کرکے نظام ہضم کو صحیح رکھتا ہے۔
ورزش کو پیچھے چھوڑ دیتی ہیں :
ڈائٹ پلان کے ساتھ ورزش بھی نہایت ضروری ہے۔خوب پسینہ لانے والی اور سانس کو پھُلانے والی ورزش کے بغیر آپ جسم کو شیپ میں نہیں لاسکتیں ۔ورزش کا مقصد یہ نہیں کہ آپ نے تھوڑے عرصے کے لئے ورزش کر کے وزن کم کیا اور پھر چھوڑدی ۔ورزش کی آپ کے وزن کو ہمیشہ ضرورت ہے ۔صحت مند رہنے کے لئے پابندی کے ساتھ ورزش کریں اور اسے کبھی نہ چھوڑیں۔

مزید جانئے :ڈائٹ پلانز سے کیا واقعی وزن کم ہوتا ہے؟

کھانا چھوڑدینا:

اگر آپ یہ سمجھتی ہیں کہ کھانا چھوڑ کر آپ اپنی کیلوریز کم کر سکتی ہیں تو یہ بات صحیح نہیں وزن کم کرنے کے لئے کھانا چھوڑنابالکل بے کار بات ہے۔اگر آپ کھانا چھوڑیں گی تو آپ کے اندر کھانے کی خواہش بڑھتی جائے گی۔دوسرے یہ کی دن میں تھوڑا تھوڑاکئی مرتبہ کھانے سے آپ کا جسم زیادہ بہتر طریقے سے کام کرے گا بہ نسبت اس کہ آپ دن بھر میں ایک یا دو مرتبہ خوب پیٹ بھر کر کھانا کھائیں۔

اپنی غذا سے تمام فیٹس ختم کردینا :

عام خیال ہے کہ فیٹس جسم کو موٹا کرتے ہیں۔قدرتی ذرائع سے حاصل ہونے والے فیٹس (جیسے مکھن،ناریل کا تیل،کریم اور انڈے کی زردی وغیرہ)کا استعمال سالوں سے کیا جارہا ہے جن سے وزن میں کوئی خاص اضافہ نہیںہوتا۔جب آپ فیٹس کے بغیر یا کم فیٹس والی چیز کا انتخاب کرتے ہیں تواصل میںآپ زیادہ شکر یا کم پروٹین والی چیز کا انتخاب کر رہے ہوتے ہیں ۔کیونکہ پروٹین کو فیٹس کے ساتھ ملا کر لیا جاتا ہے ۔اگر آپ کم فیٹس والی غذا کا انتخاب کریں گے تو آپ کو پیٹ کم بھرا ہوا محسوس ہوگا اور آپ کو مزید کھانے کی خواہش ہوگی جس کی وجہ سے آپ صحیح مقدار میں فیٹس لینے والے کے مقابلے میں پیٹ بھرنے کے لئے زیادہ کھائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں :ایک وقت میں کتنا کھانا کھانا چاہئے؟

تبصرے
Loading...