عمل انہضام کے اعضاء کے مہلک ٹیومر

454

مختصرجائزہ

مہلک ٹیومرسے مراد کینسر Malignant neoplasm of digestive organs ہے۔کینسرجسم کے کسی بھی حصے پراثراندازہوسکتاہے۔عمل انہضام کے اعضاء میں ہونے والے چند عام کینسریہ ہیں:
1۔غذائی نالی کاکینسر
2۔پیٹ کاکینسر
3۔قولون کینسر

وجوہات

تمام کینسرکی طرح اس کی بھی بنیادی وجہ کی نشاندہی نہیں ہوپائی ہے لیکن اس کے کچھ شواہد موجود ہیں۔جوعمل انہضام کے کینسرکی افزائش سے منسلک کئے جاتے ہیں۔اس سے منسلک چند عوامل مندرجہ ذیل ہیں:
٭ناقص غذا
٭فیملی میںکینسرکی تاریخ
٭تمباکونوشی
٭اندرونی جھلی یااعضاء کی طویل عرصے تک سوزش
٭لوفائبرڈائیٹ(ریشہ دارغذاؤں کاکم استعمال)

علامات

عمل انہضام کے کینسرکی مندرجہ ذیل علامات ہوتی ہیں:
٭غذائی نالی کاکینسر– نگلنے میں تکلیف،سینے میں درد،وزن میں کمی،سینے میں جلن،کھانسی
٭پیٹ کاکینسر – پیٹ بھراہوامحسوس ہونایاتھوڑی مقدارمیں کھاناکھانے کے بعد اپھارہ،سینے میں جلن،وزن میں کمی،پیٹ درد، قے، شدید متلی
٭قولون کینسر– باؤ ل موومنٹ کی عادات میں تبدیلی،وزن میں کمی،مقعد سے خون آنا،مسلسل پیٹ میںتکلیف

تشخیص وعلاج

کینسرکی تشخیص کے لئے مندرجہ ذیل ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں:
٭اینڈواسکوپی
٭قولون اسکوپی٭نیوپلاسٹک ٹشوبائیوپسی
٭سی ٹی اسکین
٭پی ای ٹی اسکین
٭تحقیقی سرجری
کینسرکاعلاج اس کے مرحلے پرمنحصرہوتاہے۔کینسرکے علاج کے لئے مندرجہ ذیل طریقے اختیارکئے جاسکتے ہیں:
٭کیموتھراپی
٭ریڈیئیشن تھراپی
٭کینسرسے متاثرہ ٹشوکوجزوی طورپرسرجری کے ذریعے کاٹ دینا


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...