لیوپس

398

مختصرجائزہ

لیوپس سارے جسمانی نظام کومتاثرکرنے والی آٹوامیون بیماری ہے۔یہ ایک جلدی مرض ہے۔جس میں جسم کے مختلف اعضاء کانظام متاثرہوتاہے۔لیوپس کی تشخیص ہمیشہ آسانی سے نہیں ہوپاتی کیونکہ اس کی علامات دیگربیماریوں سے ملتی جلتی ہوتی ہیں۔

وجوہات

دیگرآٹوامیون بیماریوں کی طرح لیوپس جینیاتی اورماحولیاتی عوامل کے سبب ظاہرہوتی ہے۔اسی لئے کسی بھی فرد میں لیوپس اگر جینیاتی ہوتاہے تودیگرماحولیاتی عوامل کی وجہ سے یہ متحرک ہوسکتاہے۔اس کے ماحولیاتی محرکات مندرجہ ذیل ہیں:
٭سورج کی روشنی
٭انفیکشن
٭ادویات

علامات

لیوپس کی آٹواینٹی باڈیز جسم کے بہت سارے نظام کومتاثرکرتی ہے۔متاثرہ اعضاء کے مطابق اس کی علامات بھی مختلف ہوتی ہیں۔لیوپس کی کچھ عام علامات مندرجہ ذیل ہیں:
٭بٹرفلائی ریش (ناک اورگالوں پر،لیوپس کے لئے کلاسک)
٭بخار
٭تھکاوٹ
٭جوڑوں میں درد
٭جلد پرزخم
٭ضیاحساسیت(اشعاعی توانائی سے جلد کافوری متاثرہونا)
٭ریناڈزفینومنا(ٹھنڈ کے باعث انگلیوں کاسفید یانیلاہونا)
٭سینے میں درد
٭سانس کی تنگی
٭خشک آنکھیں
٭سردرد

تشخیص وعلاج

لیوپس مختلف اعضاء کومتاثرکرتی ہے اسی لئے اس کاکوئی مخصوص ٹیسٹ نہیں ہوتاہے۔مندرجہ ذیل ٹیسٹ اورطریقہ کارکے مجموعے سے اس کی صحیح تشخیص میں مدد مل سکتی ہے:
٭مکمل بلڈ کاؤنٹ
٭خون کے سرخ خلیوں کی شرح
٭رینل فنکشن ٹیسٹ
٭لیورفنکشن ٹیسٹ
٭اینٹی نیوکلیئراینٹی باڈی ٹیسٹ
٭یورین کاتجزیہ
٭سینے کاایکسرے
٭ایکوکارڈیوگرام
٭ٹشوبائیوپسی(جلد ،گردے)
لیوپس کاکوئی علاج نہیں ہے۔لہٰذاعلاج کامقصد علامات میں کمی لاناہے۔لیوپس کوکنٹرول کرنے کے لئے مندرجہ ذیل ادویات کااستعمال کیاجاتاہے:
٭NSAIDs
٭اینٹی ملیریل ادویات
٭کارٹیکواسٹیرائڈز
٭امیونوسپریسنٹس
٭ریٹوکسیمیب


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...