ڈپریشن

674

مختصرجائزہ

ڈپریشن depression موڈ کی خرابی کانام ہے۔جس کے باعث اداسی اورعدم دلچسپی کااحساس ہوتاہے۔اسے میجرڈپریسو خرابی یاکلینیکل ڈپریشن بھی کہاجاتاہے۔یہ احساسات،سوچ اوربرتاؤپراثرانداز ہوتاہے۔اس کی وجہ سے مختلف جذباتی اورجسمانی مسائل سامنے آتے ہیں۔اس سے روزمرہ سرگرمیوں کومعمول کے مطابق سرانجام دینے میں مشکلات ہوسکتی ہیں اوربعض اوقات یہ احساس ہوتاہے کہ زندگی کی کوئی قدروقیمت نہیں ہے۔

وجوہات

ڈپریشن کاصحیح سبب معلوم نہیں ہے۔لیکن مندرجہ ذیل عوامل ڈپریشن میں اضافہ کاسبب بنتے ہیں:
٭دماغ میں ہونے والی تبدیلیاں
٭نیوروٹرانسمیٹرمیں عدم توازن
٭ہارمونل عدم توازن

علامات

جب مریض میںمندرجہ ذیل علامات میںسے 4-6 علامات پائی جاتی ہیں تواس مرض کی تشخیص کی جاتی ہے:
٭اداسی کااحساس
٭ناامیدی کااحساس
٭زیادہ تریاتمام سرگرمیوں میں توجہ اورخوشی کی کمی جیسے سیکس،شوق یاکھیل وغیرہ
٭نیند کی خرابی(جیسے انسومنیا،بہت زیادہ نیند کی شکایت،تھکاوٹ،توانائی کی کمی،معمولی کاموں کے لئے بھی زیادہ کوشش)
٭بھوک اوروزن کی کمی یااضافی بھوک اوروزن میں اضافہ
٭بے چینی اوربے آرامی
٭نااہلیت اورجرم کااحساس
٭توجہ مرکوز کرنے میں دشواری
٭خودکشی کاخیال
٭غیرمعمولی جسمانی مسائل جیسے کمراورسردرد

تشخیص وعلاج

ڈپریشن کی تشخیص مریض کی نفسیاتی کیفیت کی بنیادپر کی جاتی ہے۔
ڈپریشن کے علاج کے لئے مندرجہ ادویات استعمال کی جاتی ہیں:
٭سلیکٹو سیرٹونن ریپ ٹیک انہیبیٹرز (SSRIs)
٭سیروٹونن نوریفینیفرین ریپ ٹیک انہیبیٹرز (SNRIs)
٭ٹرائیسکلک اینٹی ڈپریسنٹ
٭مونوامین آکسیڈیزانہیبیٹرز
٭ایٹیپیکل اینٹی ڈپریسنٹ


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...