آج کا دن کیسا رہے گا؟12دسمبر2017

10,864

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

معمولی چیزوں کو نظر انداز کریں اور اصل مقصد پر توجہ رکھیں۔ کامیابی بہت جلد حاصل ہوگی۔ سکون و آرام اپنے گھر اور اپنے لوگوں میں حاصل ہوگا ۔ اپنے آپ کو بھی تھوڑاساوقت دیجئے ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

آپ بہت سے منصوبے ترتیب دے چکے ہیں۔ کبھی ایک منصوبے کو منسوخ کرکے دوسرے منصوبے کو اپنائے گے ۔ یہ عمل تھکا دینے والا ہوگا لیکن اس سے آپ کو منزل تک پہنچنے میں مدد ملے گی ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

آپ جس طرف بڑھ رہے ہیں اس راستے کے بارے میں آپ کو مکمل معلومات نہیں لیکن یہ ہی تو اس سفر کا اصل لطف ہے ۔ آرام آرام سے  آگے بڑھتے رہیں۔ بہت جلد آپ کو کامیابی روشنی نظر آئے گی ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

کسی وجہ سے آپ کو اپنے منصوبے میں آخری وقت میں تبدیلی کرنا پڑی۔ ایسا کرنے میں کوئی حرج بھی نہیں لیکن دیگر لوگ اس کی وجہ خراب منصوبہ بندی کو سمجھتے ہیں ۔ لوگوں کو سمجھانے میں اپنا وقت برباد مت کریں ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

آگے چل کر آپ کو ایسی جگہ سے خوشیاں اور کامیابیاں حاصل ہوں گے جہاں سے آپ کو بلکل بھی امید نہیں تھی ۔ اس سے ناصرف آپ کا اعتماد بحال ہوگا بلکہ آپ کو جینے کی ایک نئی امید ملے گی ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

یوں تو عموماً آپ اپنے فیصلے اپنی سمجھ بوجھ  سے کرتے ہیں لیکن حال ہی میں پہلی بار کسی دوسرے کی سوچ نے آپ کے نظریے اور اعتماد کو ہلا دیا ہے۔ ایک بار پھر سے سوچ لیں کیا واقعی میں یہ بات اتنی سنجیدگی سے لینے والی ہے؟

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

آپ حالات کو اپنے مطابق ڈھالنے کا ہنر جانتے ہیں لیکن اس بار جوچیلنج آپ کو درپیش ہے اس کا کوئی حل آپ کے پاس نہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بعض اوقات کام کو کرنے کا صحیح وقت نہیں آیا ہوتا۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

آپ سے انجانے میں کوئی غلطی  سرزد ہوسکتی ہے ۔جس کا اندازہ آپ کو بعد میں جاکرہوگا۔اس پرٖفخر کرنے کے بجائے معافی مانگ لینا بہتر ہے ۔ آپ حالات بدل تو نہیں سکتے لیکن انہیں بہتر بنانے کی کوشش تو کر ہی سکتے ہیں ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

ایک طویل عرصے بعد آپ کو اپنی ذمہ داریاں کسی کے ساتھ بانٹنے کا موقع ملے گا۔ اس وقت کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ آپ کو نیا ساتھی قابل بھی ہے اور سمجھ دار بھی،اس پر بھروسہ کریں ۔

جدی23دسمبر تا 20جنوری)

زندگی میں بہت سی تبدیلیاں آرہی ہیں انہیں سمجھنے کے لئے آپ کو صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔ بدلتے وقت کے سانچے میں ڈھلنے میں ابھی آپ کو کچھ وقت درکار ہوگا ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

بعض اوقات بعض دوست ایسے مشورے دیتے ہیں جن کا کوئی مطلب ہی نہیں نکلتا لیکن اس بار حالات مختلف ہیں ۔ اس معاملے میں ان کی بات پر عمل نہیں تو کم از کم سوچ بچار ضرور کرنا چاہئے ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

آپ کو کسی ایسے معاملے پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے جس میں آپ کے ساتھ ساتھ دوسرے بھی شامل ہیں ۔ گھبرانے کے بجائے سمجھداری سے معاملات حل کرنے کی کوشش کیجئے ۔

مزید جانئے: مختلف ستاروں کی شخصیت کے رازجانئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...