دارچینی کا استعمال کریں،صحت کو یقینی بنائیں

37,601

دارچینی کا استعمال کھانے کا ذائقہ (Taste) بڑھانے کے لئے کیا جاتا ہے لیکن یہ مصالحہ غذاؤں کے ذائقے بڑھانے کے ساتھ ساتھ اپنے اندر ڈھیروں کمالات چھپائے بیٹھا ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ۔اس کا استعمال زمانےقدیم سے دواؤں میں بھی کیا جاتا رہا ہے اور اب اس کے ایسے ہی کچھ حیرت انگیز فوائد ہم آ پ کو بتانے جارہے ہیں۔

دارچینی کےفوائد

۱۔دار چینی میں موجود اجزا دماغی امراض الزائمر اور یاداشت کھونے جیسے امراض سے محفوظ رکھتے ہیں ۔دار چینی یاداشت کو بہتر بنا نےکے دماغی صحت کو بہتر بناتے ہیں ۔

۲۔مچھر یا کسی کیڑے کے کاٹنے سے ہونے والی جلن اور خارش کے نتیجے میں دارچینی کے ایک ٹکڑے کو ایک چمچ شہد میں ملا کر پیسٹ تیارکرلیں اور پھر اسے متاثرہ حصے پر لگالیں۔

۳۔ایک چائے کے چمچ دار چینی کو ایک چائے کے چمچ جائفل اور ایک چمچ شہد میں مکس کریں اس پیسٹ کو کیل مہاسوں کے نشانات پر لگانے سے نشانات ختم ہو جاتے ہیں ۔

۴۔اگر کھانے کے بعد ایک ٹکڑا دار چینی کا چوس لیا جائے تو یہ پیٹ میں گیس نہیں بنے دیتا اور نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے ۔

۵۔وزن کم کرنے کے لئے ایک کپ گرم پانی میں ایک چمچ دار چینی اور ایک چمچ شہد ملا کے روزانہ نہار منہ استعمال کریں چند دنوں میں ہی فرق محسوس ہوگا ۔

۶۔دار چینی کا غذاؤں میں استعمال دل کو صحت مند رکھتا ہے اور کینسر کے خطرناک خلیوں کو بھی ختم کرنے میںمعاون ثابت ہوتا ہے۔

۷۔سانسوں میں بدبو کی شکایت کی صورت میں ایک ٹکڑے دارچینی کو چوسیں جس سے اس مسئلے کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا۔

۸۔اگر آپ کے گھر میں کیڑوں ،مکوڑوں اور چوٹیاں زیادہ ہو گئی ہیں تو دار چینی کا پاؤڈر چھڑک دیں یہ ان کیڑے مکوڑوں اور چوٹیوں کو دور رکھتا ہے۔

۹۔دار چینی کا استعمال بیکٹیریا سے ہونے والے انفیکشن سے بچاتا ہے۔ یہ اینٹی آکسی ڈنٹ کے طور پر کام کرتا ہے اور فری ریڈیکل جو کہ بیماری کا باعث بنتے ہیں اس کو بننے سے روکتا ہے۔

مزید جانئے : موسم سرما میں گرم مصالحے کا استعمال بڑھادیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...