بلیو وہیل چیلنج: بچوں میں خودکشی کی سوچ کیسے پیدا ہوئی؟

1,278

بلیو وہیل چیلنج گیم جس نے اب تک 150 نوجوانوں کی جان لی ہے اب پاکستان کا رخ کر چکا ہے۔اور بہت سے بچوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے جس کی وجہ سے والدین میں کافی تشویش پائی جاتی ہے۔

یہ گیم کہاں سے آیا؟:

اس کھیل کا آغاز سب سے پہلے روس سے ہوا ۔اس کا موجد ایک نوجوان طالب علم فلپ بڈکن ہے۔جسے 16 لڑکیوں کی خودکشی کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے نوجوان کا کہنا تھا کہ میں اس دنیا کو ایسے لوگوں سے پاک کرنا چاہتا ہوں جن کی زندگی کا کوئی مقصد نہیں ۔

بلیو وہیل گیم کیا ہے؟:

جب کوئی پہلی مرتبہ اس گیم کے بارے میں سنتا ہے تو ہرگز یقین نہیں کرسکتاکہ یہ گیم کسی کو خودکشی پر بھی مجبور کرسکتا ہے۔ لیکن جب ہم اس کی شرائط کو جان لیتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ کس طرح اسے کھیلنے والا خودکشی کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔
اس گیم میں ۵۰ سوالات ہوتے ہیں اور ہر سوال کے ساتھ خود کو جسمانی اذیت دینے کی بھی ہدایت دی جاتی ہے۔جو بڑھتے بڑھتے آخری سوال کے ساتھ خودکشی پر جاکراختتام پزیر ہوتا ہے۔

بلیو وہیل پاکستان میں؟ :

بلیو وہیل گیم نے پاکستان میں بھی لوگوں کو متاثر کرنا شروع کردیا ہے۔اس کا سب سے پہلے شکار بننے والے دو نوجوانوں کا تعلق خیبرپختونخواہ سے ہے ۔ دونوں نوجوانوں نے یہ کھیل تفریح کے لئے کھیلنا شروع کیا۔
لیکن آگے بڑھنے کے ساتھ یہ کھیل خطرناک ہوتا گیا جس میں تیز آلے کی مدد سے ہاتھ پر وہیل کی شبیہ بنانا بھی شامل ہے۔ایسے تکلیف دہ چیلنجز کی وجہ سے انھیں یہ کھیل درمیان میں ہی روکنا پڑااور انھوں نے طبی امداد حاصل کر لی۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کھیل کھیلنے والے نوجوان ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں کیونکہ انھیں تنبیہ کی جاتی ہے کہ اگر انھوں نے یہ گیم جاری نہ رکھا تو اس کا نقصان اس کے گھر والوں پہنچے گا ۔اس کا شکار ایک لڑکی بھی ہوئی ہے جس نے ذہنی دباؤ میں آکر خودکشی کی کوشش کی ہے
پاکستانی ایف آئی اے نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں گھر پر موبائل فون استعمال کرنے والے بچے بھی اس سے غیر محفوظ ہیں۔
والدین کے ساتھ اساتذہ کا بھی فرض ہے کہ و ہ طلباء کو اس گیم سے دور رکھنے کے لئے اسکول میں ایسی سرگرمیوں کا اہتمام کریں جن سے بچوں کی ذہنی اور جسمانی صلاحیت میں اضافہ ہو ۔
پاکستان میں کھیلے جانے والے اس کھیل کی وجہ سے اب تک کوئی خود کشی تو عمل میں نہیں آئی لیکن اس کے باوجود والدین میں کافی بے چینی پائی جاتی ہے۔

بلیو وہیل سے کون بچے متاثر ہوئے؟:

ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیو وہیل گیم ایک نفسیاتی کھیل ہے جو صرف کم ذہنی صلاحیت رکھنے والے بچوں کو متاثر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ بچے جو اپنے والدین کی پوری توجہ حاصل نہیں کر پاتے اور ان سے شاکی ہوتے ہیں۔
اکثر ایسے بچے جو کسی طرح کے احساس کمتری کا شکار تھے یا اپنی زندگی سے مایوس تھے وہ اس گیم کا شکار ہوئے اور اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...