صحت کے6مسائل اورکیلے کے پھول کا استعمال

4,366

کیلےbanana کے تو ان گنت فوائد سے سب ہی واقف ہونگے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کے کیلے کا پھول بھی بہت سے فوائد سے مالامال ہے؟

جامنی رنگ کے یہ پھول بہت ہی کم دیکھنے میں آتے ہیں جنوبی ممالک میں کیلے کے پھولوں کا استعمال بطور غذا بھی کیا جاتا ہے کیلے کے فوائد سے ہم آپکو اگاہ کریںگے۔

1۔انفیکشن

کیلے کے پھول انفیکشن سے تحفظ فراہم کرتے ہیں یہ کسی بھی قسم کے انفیکشن کے بیکٹیریا کا خاتمہ کر کے انکی مزید افزائش کو روکتے ہیں انکا ملیریا میں استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔

2۔وزن میں کمی

کیلوں کا شمار وزن بڑھانے والی غذاؤں میں کیا جاتا ہے لیکن کیلے کے پھول وزن میں کمی کے لئے استعمال کیے جا سکتے ہیں کیلے کا پھول فائبر اور وٹامن سے بھرپور ہوتا ہے کیلے کے پھول ، دھنیا کے پتے، ادرک اور لہسن کو ملا کے سوپ تیار کر لیں ہفتے میں چار سے پانچ بار استعمال کریں۔

3۔ذیابیطس

ذیابطیس کے لئے انکا استعمال نہایت مفید ہے ابال کر یا ایسے ہی اسکا استعمال خون میں شوگر کی سطح کو اعتدال میں رکھتا ہے ۔

4۔ وٹامن اور منرلز سے بھرپور

کیلے کے پھول وٹامن اے، سی اور ای اسکے علاوہ منرلز، فائبر اور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں اس لئے غذائی ماہرین اسکا استعمال مجموئی صحت کے لئے صحت مندانہ عمل میں شمار کرتے ہیں ۔

5۔ خوشگوار موڈ اور بے چینی میں کمی

میگنیشیم کی وافر مقدار موڈ کو خوشگوار بنا کر بے چینی کی کیفیت میں کمی لاتی ہے اور اس کا کسی قسم کا کوئی سائیڈ افیکٹ بھی نہیں ہوتا ۔

6۔کینسر اور دل کے امراض

اینٹی آکسایڈنٹ سے بھرپور کیلے کے پھول دل کے امراض اور کینسر کے خلاف روک تھام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کینسر کے خاتمے کے ساتھ ساتھ اسکی مزید افزائش کو روکتے ہیں ۔
مزید جانئے :یورک ایسڈ کیسےکنٹرول کیا جائے ،جانئے آسان گھریلو نسخے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...