دہی کےڈھیر سارے فوائد بھی جان لیجئے

10,109

دہی دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی غذاؤں میں سے ایک غذا ہےاور حقیقت میں یہ ایک مکمل سپرفوڈ سمجھا جاسکتا ہے اور صحت بخش غذائی عادات کا لازمی حصہ ہونا چاہئے، جس کی وجہ اس سے صحت کو ہونے والے متعدد فوائد ہیں۔گر آپ جسمانی طور پر پتلے اور اسمارٹ رہنا چاہتے ہیں اور جِم جانے کے لیے وقت نکالنا مشکل لگتا ہے یا کسی مخصوص غذا تک محدود رہنا چاہتے ہیں تو دہی کو کھانا معمول بنالینے سے یہ مقصد حاصل کیا جاسکتا ہے۔

یہ وٹامنز، پروٹین، کیلشیئم، پوٹاشیم، فاسفورس اور زنک سے بھرپور ہوتا ہے۔بہت کم افراد کو ہی دہی کے متعدد چھپے ہوئے فوائد کا علم ہوتا ہے، درحقیقت یہ ایسی چیز ہے جو ہماری غذا کا لازمی حصہ ہونا چاہئے، کم از کم طبی سائنس تو یہی بتاتی ہے۔درحقیقت دہی میں پروبائیوٹیکس موجود ہوتے ہیں جو کہ معدے میں موجود بیکٹریا کے قدرتی توازن کو برقرار رکھتے ہیں۔

یہاں اس سپر فوڈ کے فوائد جانئے۔

ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے 

کیلشیئم سے بھرپور ہونے کی وجہ سے دہی ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے بھی بہترین غذا ہے۔ گزشتہ سال کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ دہی کھانے کی عادت سے کولہوں کی ہڈیوں کی کثافت بڑھتی ہے اور معمر افراد میں ہڈیوں کے بھربھرے پن کے عارضے کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہوتا ہے۔

جلد کے لیے بہترین

دہی زنک سے بھرپور ہونے کے ساتھ ورم کش خصوصیات کا حامل ہوتا ہے، تو یہ سورج کی شعاعوں سے ہونے والی جلن کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ جلد کو الٹرا وائلٹ شعاعوں سے ہونے والے نقصان سے بھی بچاتا ہے۔ اسے بس جلد پر آدھے گھنٹے کے لیے لگا چھوڑ دیں اور پھر دھولیں۔ دہی سے کیل مہاسوں سے بھی نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔


 لیموں کے فوائد بے شمار


گرتے بالوں کے مسئلے سے چھٹکارہ

اگر آپ کے بال تیزی سے گر رہے ہیں تو دہی کھانے کی عادت بالوں کی جڑوں کو مضبوط بنائے گی، جس کی وجہ اس میں موجود وٹامن بی 5 اور وٹامن ڈی ہے۔ اسے سر پر لگانے سے بالوں کو کنڈیشن کرنے میں مدد ملتی ہے جبکہ بالوں کے گرنے کی روک تھام ہوتی ہے۔

نظام ہاضمہ کو اچھا بنائے

گزشتہ سال کی ایک تحقیق کے مطابق دہی کھانا ایسے پروبائیوٹیکس جسم کا حصہ بناتے ہیں جو معدے میں موجود بیکٹریا کو طاقت بخشتے ہیں، اس کے نتیجے میں نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور مختلف امراض جیسے قبض، ہیضہ اور دیگر کا امکان کم ہوجاتا ہے۔

تناؤ میں کمی کے لئے

ایک امریکی یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ دہی میں موجود اجزاءذہنی تناؤ میں کمی لانے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ خاص طور پر بائیوٹیکس اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتے ہیں اور مچھلیوں میں یہ تجربہ کامیاب ثابت ہوا جبکہ محققین کا کہنا تھا کہ انسانوں پر بھی ان نتائج کا اطلاق ہوتا ہے۔

دل کی صحت بہتر بنائے

پروبائیوٹیکس سے بھرپور غذا معمول بنالینا بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے جس کے نتیجے میں امراض قلب اور فالج جیسے امراض کا خطرہ بھی گھٹ جاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق دہی میں پوٹاشیم نامی جز موجود ہوتا ہے جو کہ جسم میں موجود اضافی نمک میں کمی لاتا ہے، اس طرح مختلف امراض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

جسمانی وزن میں کمی کے لئے

ایک کینیڈین تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ پروبائیوٹیکس کا استعمال جسمانی وزن میں کمی میں بھی مدد دیتا ہے، اسی طرح واشنگٹن یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ دہی ہمارے اندر بے وقت بھوک کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ جسمانی توانائی کو بھی بڑھاتا ہے۔


گائے کے دودھ کے فوائد


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...