پھول گوبھی کے 7 فوائد آپ کو بنائیں صحت مند
پھلوں اور سبزیوں میں بہت سے طبی فوائد چھپے ہوتے ہیں جو مختلف بیماریوں سے بچانے کے ساتھ ساتھ جسم کو طاقت و توانائی بھی مہیا کرتے ہیں۔ پھول گوبھی کا شمار ان سبزیوں میں ہوتا ہے جنہیں صدیوں سے انتہائی فائدے مند مانا جاتا ہے۔
پھول گوبھی میں موجود وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن کے، وٹامن بی 6، وٹامن ای، کلشیم، آئرن اور فاسفورس کی وافر مقدار نہ صرف بیماریوں سے بچاؤ بلکہ جسمانی قوت کے لئے بھی نہایت سود مند ہے۔ یہاں ہم آپ کو پھول گوبھی کے چند اہم ترین فوائد سے روشناس کروائیں گے۔
1۔کینسر سے بچاؤ
ایک سروے کے مطابق پھول گوبھی سینے، جگر، آنت، پیٹ اور دیگر اقسام کے کینسر کو روکنے میں معاون کردار ادا کرتی ہے گوبی کینسر کے جراثیموں پر اثر انداز ہوکر ان کی نشوونما کو روکتی ہیاور کینسر کی وجہ بننے والے خطرناک کیمیکلز کے مضر اثرات کو کم کرتی ہے۔
2۔وزن گھٹانا
ایک کپ پکی ہوئی گوبھی میں 33کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔ اس سبزی میں چکنائی کی مقدار انتہائی کم جبکہ فائبر(ریشہ) کی اچھی خاصی تعداد پائی جانے کی وجہ سے وزن گھٹانے کے لئے مدد گار ثابت ہوتی ہے۔
3۔دل کے امراض
پھول گوبھی فالج، دل کے دورے، دماغی امراض اور ذیابیطس کے خلاف بھی مؤثر ہے۔ اس میں موجود وٹامن اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز دل کی شریانوں اور خون کی رگوں میں انے والی روکاوٹ کو دور رکھتے ہیں اور کولیسٹرول کو کم رکھ کے اسٹروک جیسے جان لیوا حملے سے محفوظ رکھتے ہیں۔
4۔معدے کا السر
پھول گوبھی میں پیٹ کے السر کی روک تھام اور شفایابی کے اجزا پائے جاتے ہیں۔ ماہرین زیادہ سے زیادہ اثر اور فوری شفایابی کیلئے پھول گوبی کا جوس پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔ 90 سے 180 گرام بند گوبھی کا رس روزانہ تین دفعہ کھانے کے بعد پینا چاہیے۔ رس کو زیادہ خوش ذائقہ (Taste) بنانے کے لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں اجوائن کے سبز پتوں اور شاخوں کا رس، انناس، ٹماٹر یا کسی ترش پھل کا رس شامل کرلیجیے ۔
5۔جلدی صحت
پھول گوبھی میں موجود سلفر جلدی امراض سے تحفظ فراہم کر کے دانوں کو ختم کرتی ہے جلد کو چمکدار اور پرکشش بناتی ہیں۔ پھول گوبھی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر اجزا جسم میں فری ریڈیکلز کو روکتے ہیں اور جلن کو کم کرتے ہیں۔
6۔بینائی کی حفاظت
پھول گوبھی میں موجود سلفروفین اور بیٹا کروٹین آنکھوں کے نازک حصوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ بڑھتی عمر میں ہونے والی آنکھوں کے مسائل مثلا نابینا پن، موتیا اندھے پن کو ختم کرتی ہے۔
7۔ہارمون کا توازن
پھول گوبھی جسم میں ہارمونز کو توازن رکھتے ہارمونز کا توازن خراب ہونے کی وجہ سے خون میں ایسٹروجن کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور اس کی زائد مقدار خون میں شامل ہوکر کئی پیچیدگیوں اور امراض کی وجہ بنتی ہے۔
مزید جانئے :جامن کی 12خوبیاں جاننا صحت کے لئے بے حد ضروری