صحت مند چکنائی کیا ہوتی ہے؟

5,388

جب وزن کم کرنے کی بات کی جاتی ہے تو سب سے پہلے یہ بات ذہن میں آتی ہے کے ان غذاؤں کا استمال ترک کر دیا جائے جن غذاؤں میں چکانی پائی جاتی ہو لیکن ایسا نہیں ہے کچھ غذاؤں میں ایسی چکنائی پائی جاتی ہے جنکا استعمال آپکو وزن بڑھانے کے بجائے وزن کم کرنے کا سبب بنتی ہیں اور آپکو صحت مند زندگی فراہم کرتی ہے یہ چکنائی کن غذاؤں میں پائی جاتی ہے یہ نیچے درج ہے۔

ناریل کا تیل

ناریل کے تیل میں پائی جانے والی چکنائی میڈیم ٹرائی گلائسرائیڈ چین کے نام سے جانی جاتی ہے جو کے دوسری چکنائی کی بانسبت پانی میں زیادہ تیزی سے حل ہو جاتی ہے۔یہ چکنائی براہ راست جگر تک پہنچتی ہے جہاں وہ جسم کے ایندھن کے طور پر جل جاتی ہے۔انسانی جسم اس چکنائی کو جس طریقے سے جذب کرتا ہے اس سے میٹابولزم کی رفتار میں 15 فی صد اضافہ ہوجاتا ہے۔

مگرناشپاتی (ایووکاڈو)

مگرناشپاتی کا شمار ان پھلوں میں کیا جاتا ہے جن میں بے حد مفید غذائی عناصر پائے جاتے ہیں۔ اس میں ناسیر شدہ چکنائی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو کے جسم سے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے۔

سامن مچھلی

سامن مچھلی کو غذائی عناصر اور جسم کے لیے مفید چکنائی کے لحاظ سے مچھلیوں کی بہترین اقسام میں شمار کیا جاتا ہے۔ اگر کسی کو مچھلی کی بو پسند نہیں ہے تو بھنی ہوئی سیلمن مچھلی کھانے میں اس کو لذیذ اور اشتہا انگیز خوشبو دے گی۔

ڈیری مصنوعات

ڈیری مصنوعات کا شمار سب سے زیادہ وزن بڑھانے والی غذاؤں میں ہوتا ہے لیکن ایک جدید تحقیق کے مطابق ایسی خالص ڈیری مصنوعات جن کی تیاری کے دوران کوئی بھی غیر مضر اشیا استعمال نہ کی گئی ہو ان میں وٹامن K، E، اور a کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو امراض قلب اور فالج کے خطرے کو دور کرسکتی ہیں۔

زیتون کا تیل

زیتون کے تیل میں آسانی سے ہضم ہونے والے کولیسٹرول پایا جاتا ہے جو جسم کو صحت مند کولیسٹرول فراہم کرنے کا بہترین ذریع ہے. اس کو سلاد میں استعمال کرنے کے علاوہ براہ راست کھانوں میں بھی ڈالا جاسکتا ہے۔

خشک میوہ جات

خشک میوہ جات میں صحت مند کولیسٹرول پایا جاتا ہے اسکا استعمال صحت مند زندگی کی ایک بنیادی وجہ ہے خشک میوہ جات کا شمار وزن کم کرنے والی غذاؤں میں بھی کیا جاتا ہے۔

انڈے کی زردی

انڈے کی زردی میں وٹامن A،D،E اور K سے بھرپور چکنائی کے علاوہ کیلشیئم، فولاد، جست، بائیوٹن، تھایامین اور وٹامن بی 6 اور 12 پر مشتمل ہوتی ہے۔

مزید جانئے : پھلوں کے بارے میں چند غلط فہمیاں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...