ملیریا کا عالمی دن علامات، بچاؤ اور علاج

1,010

دنیا بھر میں ہر سال ملیریا سے آگاہی کے لئے 25اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ہر سال چھ لاکھ سے زائد افراد ملیریا سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔ افریقہ میں ہر منٹ میں ایک بچہ ملیریا کے سبب ہلاک ہوتا ہے۔

ملیریا کا مرض ایک خاص قسم کے مادہ مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے ملیریا کے جراثیم جسم میں داخل ہو کر خون میں مل جاتے ہیں اور خون کے ذریعے جگر میں داخل ہو جاتے ہیں جہاں انکی تعداد بڑھتی رہتی ہے۔ملیریا کا بروقت علاج ضروری ہے اگر ایسا نہ کیا گیا تو جسم میں خون کی شدید کمی ہو سکتی ہے۔ جس کے سبب جان بھی جا سکتی ہے. ملیریا چھوٹے بچوں اور حاملہ عورتوں کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔

ملیریا کی علامات

*تیز بخار
*بار بار پسینہ آنا
*کپکپی
*سردرد
*جسم درد
*شدید تھکاوٹ
*متلی
*اُلٹیاں
*دست

ملیریا سے بچاؤ

چند احتیاطی تدابیر کے ذریعے اس سے بچاؤ ممکن ہے :

۱. ملیریا کے جراثیم منتقل ہوتے ہیں اس لئے ہسپتالوں میں استعمال شدہ سرنج اور دیگر سامان کے دوبارہ استعمال سے دور رہنا چاہیے۔
۲۔ رات کو سونے کے لئے مچھر دانی کا استعمال کریں۔
۳. ان مچھروں کی افزائش ٹھہرے ہوے پانی میں ہوتی ہے اس لئے گھروں میں پانی کا نکاسی آب مناسب ہونا چاہیے۔
۴. ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں جو پورے جسم کو ڈھانپے ہوں۔
۵. اپنے گھر میں مچھرمار دوائی کا اسپرے کریں۔
۶ . گھر کی کھڑکیوں پر باریک جالی لگائیں۔

ملیریا کا علاج

۱ . سونٹھ اور خشک دھنیا ہم وزن لے کر اچھی طرح پیس لیں دن میں تین بار پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
۲. لیموں میں کالی مرچ اور نمک لگا کر چوسیں بخار کی شدت کم ہو جائے گی۔
۳. ملیریا بخار میں امرود کا استعمال فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔
۴. ایک چمچ دار چینی کا پاؤڈر ایک چمچ شہد اور چٹکی بھر کالی مرچ کو گرم پانی میں حل کر کے روزانہ استعمال کریں۔
۵. آدھا چمچ پھٹکری ایک چمچ چینی میں ملا کے بخار آنے سے ایک گھنٹہ پہلے استعمال کریں۔

مزید جانئے : میٹابولزم بہتربنانے والی۱۵ غذائیں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...