موتیوں جیسے دانت بنانے کے منجن

14,386

دانت چہرے کی خوبصورتی میں اہم کردار اداکرتے ہیں ۔اگر دانت پیلے ہوں تو چہرے کی خوبصورتی ماند پڑجاتی ہے۔دانتوں کی سفیدی اتنی ہی ضروری ہے جتنی آپکے چہرے کی دلکشی۔ٹوتھ پیسٹ دانت ضرور صاف کرتے ہیں لیکن پھر بھی بعض اوقات دانتوں میں پیلاہٹ واضح طور نظر آتی ہے۔موتیوں جیسے سفید دانت پانے کے لئے آپ ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ ساتھ یہ منجن بھی استعمال کریں۔

منجن بنانے کے طریقے

طریقہ نمبر ۱

امرود کے پتے سوکھے ہوئے ایک مٹھی
انار کاچھلکاسوکھاہوا تھوڑاسا
نمک ایک چمچ
تمام اجزاء پیس کر ان سے دانت صاف کریں۔اگر منہ میں سے بو آتی ہوتو یہ منجن استعمال کرنے کے بعد گیندے کے پھول ابال کر اس پانی سے کلی کریں۔

طریقہ نمبر ۲

لیموں کارس
اورنج کارس
دارچینی ایک چائے کاچمچ
لیموں کارس اور اورنج کارس ہم وزن لے کران تمام اجزاء کو ملاکرپیسٹ بناکررکھ لیں۔برش پر لگاکردانت صاف کریں تو پیلے دانت سفید ہوجائیں گے۔

طریقہ نمبر ۳

کالی مرچ پسی ہوئی ایک چمچ
میٹھاسوڈا ایک چمچ
سنگِ جراحت پساہوا ایک چمچ
ان تینوں کومکس کرکے رکھ لیں۔یہ دانتوں کے لئے بہترین منجن ہے ۔اسکے استعمال سے آپ کے دانت موتیوں کی طرح چمکنے لگیں گے۔

مزید جانئے :کریں کچے چاول کا استعمال گھر داری میں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...