کریں کچے چاول کا استعمال گھر داری میں

16,711

کیاہم نے کبھی سوچا ہے کہ کچے چاول ہمارے روزمرہ کے مسائل حل کرنے میں کام آسکتے ہیں ؟ جی ہاں ایک مٹھی کچے چاول کئی پریشانیاں ختم کر سکتے ہیں

دودھ کی بوتل صاف کریں 

اکثر دودھ کی بوتل یاایسی شیشیاں جن کی گردن پتلی ہوتی ہے اندر سے گندی رہے جاتی ہیں ۔جسکے باعث جراثیم پیدا ہونے لگتے ہیں ۔یا پانی کی بوتل میں نیچے مٹی کی تہہ جمنے لگتی ہے تو بس اب زرا سے چاول آپ کا یہ مسئلہ حل کر دیں گے ۔بوتل میں زراسا ڈش سوپ ،پانی اور ایک چمچ کچے چاول ڈال کر بوتل کا ڈھکن بند کرکے اچھی طرح سے ہلائیں چاول کے دانے بوتل میں برش کا کام کریں گے اور نیچے جمی مٹی کی تہہ کو ہٹا دیں گے

چینی کو گیلا ہونے سے بچائیں

ساحل سمندکے پاس رہنے والے لوگوں کی گھر کی اکثر اشیاء خراب ہونا شروع ہو جاتی ہیں ان میں ایک چیز چینی بھی ہے ۔نمی کے باعث چینی کے ڈیلے بن جاتے ہیں اور اس میں چیونٹیاں آجاتی ہیں ۔اس مسئلے کا سادہ اور آسان حل یہ ہے کہ ایک ململ کے کپڑے میں کچے چاول ڈال کر پوٹلی بنائیں اور چینی کے برتن میں ڈال دیں ۔کچے چاول ساری نمی جذب کرلیں گے اور چینی خراب نہیں ہو گی ۔

نائف ہولڈر بنائیں 

اگر آپکے گھر میں کچے چاول پرانے ہو گئے ہوں تو انھیں ضائع نہ کریں ۔ ایک گلاس میں کچے چاول ڈالیں اور اس میں اپنی چھریاں رکھیں ۔اس طرح چھریوں کی دھار بھی خراب نہیں ہو گی ۔

تیل کا درجہ حرارت معلوم کریں 

اکثر خواتین تیل کا درجہ حرارت معلوم نہیں کر پاتیں ۔تیل کا درجہ حرارت معلوم کرنے کے لئے اس میں چند دانے کچے چاول ڈال دیں ۔اگر دانے پھول کر اوپر آجائیں تو تیل گرم ہے اور اگر دانے نیچے بیٹھ جائیں تو تیل ٹھنڈا ہے

اوزاروں کو زنگ لگنے سے بچائیں

اوزاروں میں نمی کی وجہ سے زنگ لگ جاتا ہے ،اوزاروں کو زنگ سے بچانے کے لئے ٹول بکس میں کچے چاول ڈالا کریں ،تاکہ اوزاروں کا دیر پا استعمال ممکن ہو ۔

گھر سجائیں

گھر سجانے کے لئے ہم مہنگے مہنگے ڈیکوریشن پیس خریدتے ہیں اب آپ ڈیکوریشن پیس گھر میں بنائیں ،بچے ہوئے چاول یاگھن لگے چاولوں کو دھوپ میں سکھا لیں اور تھوڑے تھوڑے چاولوں کو مختلف رنگوں میں رنگ لیں ۔رنگنے کے لئے فوڈ کلر یا واٹر کلر استعمال کریں ۔اب ایک ٹرانس پیرنٹ گلاس میں چاولوں کی تہہ لگائیں اس گلاس کو ڈائننگ ٹیبل پر رکھیں ۔

چاندی کے زیور

چاندی کے زیوراور برتن نمی کے باعث کالے ہو جاتے ہیں ،لہذا انھیں ہمیشہ خشک رکھنا چاہئے اور چاندی کے برتن اور زیورات کے پاس کچے چاول رکھنا چاہئے ۔ایسا کرنے سے آپ کے زیور اور برتن نئے جیسے جگمگاتے رہیں گے ۔

گیلا موبائل سکھائیں

اگر آپکا موبائل فون پانی میں گر جائے تو اسے سکھانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ فون کو کھول کر چاولوں کے درمیان رکھ دیں اور رات بھر رکھا رہنے دیں ،کچے چاول ساری نمی کھینچ لیں گے اور فون خشک ہو جائے گا۔

گرائنڈر کو تیزکریں

کچے چاول گرائینڈرکے لئے ہرلحاظ سے بہتر ہوتا ہے۔سبزی یا مصالحوں کو پیس کر اکثر گرائینڈر میں بدبو رہے جاتی ہے تو گرائینڈر کو استعمال کرنے کے بعد ایک چمچ چاول گرائینڈ کرلئے جائیں تو نہ صرف گرائینڈر صاف ہو جاتا ہے بلکہ چاول پیسنے سے گرائینڈر شارپ ہو جاتا ہے

ہاٹ کمپریسر بنائیں

جسم کے درد یا سوجن کو دور کرنے کے لئے ٹکور کی جاتی ہے کچے چاولوں سے آسانی سے ٹکور کی جا سکتی ہے ۔ ایک موزے یا گلوز میں کچے چاول بھر کر دھاگہ سے باندھ لیں اور ایک منٹ کے لئے مائکرو ویو میں رکھ کر گرم کریں اورجہاں درد ہو وہاں ٹکو ر کرلیں ۔ ان چاولوں کوپکانے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے

مزید جانئے :موتیوں جیسے دانت بنانے کے منجن


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...