پیٹ کم کرنے کے2 آسان اور آزمودہ طریقے

346,909

بڑھاہواپیٹ اکثر لوگوں کے لئے شرمندگی اور بہت سی بیماریوں کاباعث بنتاہے۔بڑھے ہوئے پیٹ کے ساتھ انسان خود کوآرام دہ محسوس نہیں کرتا۔پیٹ کم کرنے کے لئے بہت سی ورزشیں بھی ہوتی ہیں لیکن ہرکسی کے لئے جِم جانایاورزش کے لئے وقت نکالنا ممکن نہیں ہوتا۔اسی لئے اگر آپ نیچے دیئے گئے طریقے آزمانے کی باقاعدگی سے کوشش کریں توممکن ہے کہ آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہوسکیں

نسخہ نمبر۱

سونٹھ ایک چمچ
پودینہ ایک چمچ
کلونجی ایک چمچ
دیسی اجوائن ایک چمچ
کالازیرہ ایک چمچ
سونف ایک چمچ
چھوٹی الائچی ایک چمچ
یہ تمام اجزاء پیس کررکھ لیں۔کھانے کے بعد آدھاچمچ صبح وشام قہوہ کے ساتھ لیں۔اس سے اضافی فیٹ ختم ہوگا۔اور بڑھاہوا پیٹ خود بخود اندر ہوجائے گا۔سونف سے آپکوباربار بھوک نہیں لگے گی۔سونٹھ آپکاکھاناہضم کرے گی۔کالازیرہ،اجوائن اور پودینہ اضافی چربی کو ختم کرنے میں مدد کریں گے۔ اورکلونجی میں تو کسی ایک کی نہیں بلکہ ہرمرض کی شفاء ہے۔

نسخہ نمبر ۲

ایلوویرا جیل دوچمچ
ہرا دھنیا کی پتیاں دوچمچ
کھیرا چھلاہوا ایک عدد
ادرک ایک انچ کاٹکڑا
ایک لیموں کارس
ایک کپ پانی کے ساتھ ان تمام اجزاء کوبلینڈ کریں۔اور صرف ایک چٹکی کلونجی ملاکر صبح کے وقت ناشتے سے ایک گھنٹہ پہلے پی لیں ۔ صرف تیس دن کے اندر باقاعدگی سے استعمال کرنے سے بڑھاہوا پیٹ اندر ہوجائے گا۔ہرا دھنیاکی صرف پیتاں لیں یہ وزن کم کرتی ہیں جبکہ اسکی ڈنڈیاں وزن بڑھاتی ہیں۔لیموں اورایلوویرا جیل فیٹ کو ختم کرنے میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔ساتھ ساتھ اپنی غذاکاخیال رکھیں اورہرکھانے کے بعد کم ازکم ایک گھنٹہ تک پانی پینے سے گریزکریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...