مولی سے کریں پتھری کا علاج
پتھری کے علاج کے لئے مولی نہایت نفع بخش سبزی ہے۔مولی میں پتھری کوتوڑ کرخارج کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔یہ گردے اورمثانے کوفضلات سے صاف کرتی ہے۔پتھری کی صورت میں اورگردہ ومثانہ سے ریت آنے کی حالت میں مولی کااستعمال بے حد مفید ثابت ہوتاہے۔اور اگر ان امراض میں مبتلاافراد اسکامسلسل استعمال کریں تو ان کے جسم سے پتھری ریزہ ریزہ ہوکر خارج ہوجاتی ہے۔قدرتی چیزوں کاکوئی نقصان نہیں ہوتا۔ذیل میں دئیے گئے نسخہ آپ اپنی سہولت اور صحت کے مطابق استعمال کرسکتے ہیں۔
پتے کی پتھری
مولی کے پتے دوکپ
پانی دوکپ
نوشادر ایک چٹکی
مولی کے پتے اچھی طرح دھوکرکاٹیں۔
مولی کے پتے کٹے ہوئے دوکپ لے کر دوکپ پانی میں بلینڈ کرکے ہلکاساپکالیں ۔چٹکی بھر نوشادر ملاکرصبح نہار منہ پی لیں۔پتے کی پتھری ختم ہوجائے گی۔روزانہ تازہ بناکر پیئیں۔اسے پینے سے پہلے صبح اٹھنے کے بعد سب سے پہلے تھوڑا پانی پی لیں پھر تھوڑی دیر بعد یہ نسخہ استعمال کریں۔
گردے کی پتھری
ایک گلاس گاجرکاجوس
ایک چھوٹی مولی کٹی ہوئی
(بڑی مولی ہوتو آدھی استعمال کریں)
ان دونوں کوبلینڈ کرکے صبح پہلے سادہ پانی پھر یہ ڈرنک پی لیں۔اس سے پتھری ریزہ ریزہ ہوکر نکل جائے گی۔ایک ماہ تک پینے کے بعد ٹیسٹ کروالیں۔اگر تھوڑی بہت باقی رہ جائے تو یہ عمل جاری رکھیں۔اس سے یوٹی آئی پرابلم ٹھیک ہوجائے گی۔یورین کارک رک کرآنا یابار بار محسوس ہونادودن میں ٹھیک ہوجائے گا۔
نوٹ:نہار منہ کامقصد یہ نہیں ہوتاکہ بستر سے اٹھتے ہی کوئی بھی دوا کھالی جائے۔پہلے آپ سادہ پانی پی لیں ۔اسکے بعد کوئی بھی دوا یانسخہ استعمال کریں۔
مزید جانئے :ذیا بیطس کی طرح بلڈ پریشر کے مریضوں کو بھی شکر سے خطرہ!