کام سے توجہ ہٹانے والے9 عناصر

583

اگر آپ کی توجہ اپنے کاموں پر کم ہوتی جا رہی ہے اورآپ پوری توجہ کے ساتھ اپنا کام نہیں کر پاتے تو اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جو کام پر سے ہمارا دھیان ہٹا دیتی ہیں۔

1۔ سوشل میڈیا:

سوشل میڈیا کے ذریعے دوستوں سے رابطہ کرنا نہایت آسان ہے اس طرح ہم اپنے دوستوں کے ساتھ ہر وقت رابطے میں رہتے ہیں اس طرح کام سے ہمارا دھیان بالکل ہٹ جاتا ہے۔ہر نیا اسٹیٹس ہماری توجہ کو کام سے بہت دور لے جاتا ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ کام کے وقت سوشل میڈیا پر لوگ آن نہ ہوں۔اگر آپ کو اس کی بہت ذیادہ ضرورت ہے تو کام کے دوران وقفے میں اس کا استعمال کریں۔اگریہ آپ کی برداشت سے باہرہے تو اپنا لیپ ٹاپ ایسی جگہ لے جائیں جہاں نیٹ ورک کنکشن نہ ہو۔

2۔ ای میل:

آپ کے ای میل باکس میں آنے والی میلز بھی آپ کو فوری جواب دینے کے لئے اکساتی ہیں۔چاہے وہ میل آپ کے کام سے متعلق ہی کیوں نہ ہواگر اس کا جواب دینے کے لئے آپ کو اپنے کام سے رکنا پڑے گا تو اس کا شمار بھی کام سے آپ کی توجہ ہٹانے والی وجوہات میں ہوگا۔بار بار میل چیک کرنے کی بجائے اس مقصد کے لئے ایک وقت مقرر کر لیں جس میں آپ میل پڑھ کر ان کے جواب دے سکیں۔
تاکہ کام کے وقت آپ کی توجہ کام پر رہے۔

3۔ آپ کا سیل فون:

سیل فون کی گھنٹی ای میل سے کہیں ذیادہ آپ کے کام میں خلل ڈالتی ہے۔کچھ لوگ آنے والی کالز کو نظر انداز بھی کر دیتے ہیں کام کے دوران فون پر بات کرنے سے ناصرف وقت ضائع ہوتا ہے بلکہ کام سے بھی آپ کی توجہ ہٹ جاتی ہے۔اگر کال ارجنٹ نہیں تو آپ اس کو نظر انداز بھی کر سکتے ہیں ۔اگر آپ کا کام بہت ذیادہ توجہ طلب ہے تو فون کو سائلینس کردیں تاکہ رنگ ٹون سے ڈسٹرب نہ ہوں۔کام سے فارغ ہوکر ایک ہی وقت میں وائس میل چیک کرلینا بار بار فون ریسیو کرنے سے ذیادہ بہتر ہے۔

4۔ ایک وقت میں کئی کام کرنا:

اگر آپ خود کو ایک وقت میں کئی کام کرنے کا ماہر سمجھتے ہیں اور آپ کو لگتا ہے کہ اس طرح آپ کم وقت میں ذیادہ کام کرسکتے ہیں لیکن ماہرین کی رائے اس کے بر عکس ہے۔کیونکہ ایک کام سے دوسرے کام کی طرف توجہ مبذول کرانے کے لئے بھی وقت درکار ہوتا ہے۔نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ایک ساتھ کئی کام کرنے میں الگ الگ کام کرنے کی نسبت ذیادہ وقت لگتا ہے۔اس لئے بہت ضروری کام ہوتو ایک وقت میں ایک کام کریں تاکہ آپ کی پوری توجہ اس کام پر ہو ۔ایک وقت میں کئی کام کرنے کی صلاحیت کو غیر اہم کاموں کے لئے استعمال کریں۔

5۔ بوریت:

روز مرہ کے کاموں میں کچھ کام دلچسپ اورکچھ غیر دلچسپ ہوتے ہیں۔غیر دلچسپ کام منٹوں میں ہماری توجہ کام سے ہٹا دیتے ہیں ۔ان کاموں کے بدلے میں ہمیں اپنا فون ،انٹرنیٹ یہاں تک کہ گھر کی جھاڑ پونچھ ذیادہ اچھی لگتی ہے۔خود سے ایک ڈیل کیجئے کہ ایک مخصوص وقت تک مستقل کام کرنے کے بعدآپ دس منٹ کا وقفہ لیں گے۔جس میں کافی اور اسنیکس بھی انجوائے کریں گے۔کام میں دلچسپی بڑھانے کے لئے ریڈیو کا سہارابھی لیا جاسکتا ہے۔اس طرح آپ دلچسپی کے ساتھ اپنا کام دیر تک کر سکتے ہیں۔

6۔ فکریں:

کام کرتے وقت اگر دوسری فکریںآپ کے ذہن پر سوار ہیں تو جب بھی آپ کی توجہ کام پر نہیں رہے گی۔ذہن میں چلنے والے دوسرے کاموں کی ایک فرست بنالیں جو آپ کو بعد میں کرنے ہیں اس طرح آپ کا ذہن فکروں سے آزاد ہو جائے گا۔

7۔ سستی:

سستی بھی کام سے توجہ ہٹانے کا باعث بنتی ہے ۔اگر آپ کی رات کی نیند پوری نہیں ہوگی تو دن بھر آپ پر سستی سوار رہے گی۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ نیندکی کمی کام سے توجہ ہٹانے کے ساتھ یادداشت پر بھی اثر ڈالتی ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ رات کو بھرپور نیند لی جائے تاکہ دن میں خود کو چاق وچوبند محسوس کریں اورذیادہ سے ذیادہ کام کر سکیں۔

8۔ بھوک:

ہمارا دماغ بغیر ایندھن کے صحیح طرح کام نہیں کر پاتا۔کسی وقت کا کھانا چھوڑ دینا خاص طور پر صبح کا ناشتہ کام سے ہماری توجہ ہٹانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ صبح کا ناشتہ ضرور کیا جائے جو پروٹین اور کاربوہائڈریٹ سے بھرپور ہو۔

9۔ دواؤں کا استعمال:

ڈپریشن کو کم کرنے والی اور اکثر دوسری دواؤں کے اثر سے بھی کام سے ہماری توجہ ہٹ سکتی ہے۔اگر ایسا ہے تو یہ مسئلہ ڈاکٹر کو بتا کر دوا تبدیل کرا لیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...