پر اعتماد نظر آنے کے7 آسان طریقے

2,144

زندگی کے بہت سے شعبوں میں کامیابی کا دارومدار خود اعتمادی پر ہوتا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ پر اعتماد لوگ بہت جلد معاشرے میں اپنا مقام بنالیتے ہیں اور معاشرے میں ان کا اثر و رسوخ ز یادہ ہوتا ہے۔ ان کی بات زیادہ سنی جاتی ہے اور زیادہ بہتر ذرائع تک ان کی پہنچ ہوتی ہے۔
اگر آپ کے اندر خود اعتمادی کی کمی ہے تو اپنی جسمانی حرکات میں تھوڑی تبدیلی لا کر آپ پر اعتماد دکھا ئی دے سکتے ہیں۔

1۔سر اٹھا کر بات کریں:

1
کسی سے مخاطب ہوتے وقت سامنے دیکھ کر بات کریں۔ آپ کی نظر نیچے کی جانب نہیں ہونی چاہیے ۔پراعتماد لوگ کبھی بھی نیچے دیکھ کر بات نہیں کرتے ۔

2۔سیدھے کھڑے ہو ں:

2
آپ کے کھڑے ہونے کا انداز شخصیت کی نمائندگی کرتا ہے۔ سیدھا کھڑے ہونا خود اعتمادی کو ظاہر کرتا ہے جبکہ ڈھیلے انداز میں کھڑے ہونا عدم دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔

دونوں کاندھوں کو پیچھے کی طرف رکھیں۔ چہرے سے کسی طرح کی پریشانی نہ ظاہر ہونے دیں۔ جسم کو پرسکون جبکہ دل کو مضبوط رکھیں۔

3۔دونوں پیروں کے درمیان فاصلہ رکھیں:

Stylish man over sky background

اکثر لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ بات کرتے وقت کوئی ان کے پیروں پر توجہ نہیں دے رہا ہوتا ہے لیکن کھڑے ہونے کا صحیح انداز بھی خود اعتمادی کو ظاہر کرتا ہے۔ پیروں کو ایک دوسرے کے بہت زیادہ قریب کر کے کھڑے ہونا ڈرپوک یا شرمیلاہونے کی نشانی ہے۔ اس طرح کھڑے ہوں کے دونوں پیروں کے درمیان تقریباًایک پیر کا فاصلہ ہو اور رخ سامنے کی طرف ہو اس طرح آپ زیادہ متوازن انداز میں کھڑے ہو سکیں گے۔

یہ بات ذہن میں رکھیں کہ کھڑے ہونے کا یہ انداز اور پیروں کا رخ مخاطب کی طرف ہونا دلچسپی بھروسے اور احترام کو ظاہر کرتا ہے ۔

4۔ہاتھوں کو جیب میں نا ڈالیں:

4
اپنے ہاتھ نہ چھپائیں۔ بات کرتے وقت ہاتھوں کو سامنے رکھیں اگر آپ خود کو پراعتماد ظاہر کرنا چاہتے ہیں تو ہاتھوں کو جیبوں میں ڈال کر چھپانے کی کوشش نہ کریں۔ ماہرین کے مطابق کوئی اپنے ہاتھوں کو اس وقت چھپاتا ہے جب وہ نروس ہوتا ہے ۔ اس لیے ہاتھوں کو جیبوں میں ڈالنا غیر یقینی اور بے چینی کو ظاہر کرتا ہے ۔

اس طرح ہاتھ باندھ کر کھڑے ہونا بھی منفی انداز کو ظاہر کرتا ہے۔

5۔نظر ملا کر بات کریں:

5
مخاطب سے نظر ملا کر بات کرنا بھیپر اعتماد ہونے کی علامت ہے اگر آپ کو اس میں کچھ مشکل پیش آتی ہے تو دو سیکنڈکے لیے سامنے والے کی آنکھوں میں دیکھیں پھر دو سیکنڈ کے لیے ناک ،پھر منہ اور پھر پورا چہرہ اس طرح کرنے سے آپکی نظریں مخاطب پر رہیں گی ۔تمام گفتگو میں یہ عمل جاری رکھیں۔

6۔مسکرانے کی عادت ڈالئے:

6
آپکی مسکراہٹ آپ کو اور زیادہ پرکشش بناتی ہے ۔ اس کے صحت پر اچھے اثرات بھی پڑتے ہیں۔ یہ دل کی دھڑکن کو کم کرتے ہوئے جسم کو پر سکون بناتی ہے۔ جب بھی آئینہ دیکھیں مسکرائیں اس طرح مسکرانے کی عادت ہونے کے بعد جب آپ کسی سے مسکرا کر مخاطب ہونگے تو اس پر اچھا اثر پڑے گا اور آپ پر اعتماد نظر آئیں گے ۔

7۔گرم جوشی سے ہاتھ ملائیں:

7
گرمجوشی سے ہاتھ ملانا بھی پر اعتماد لوگوں کی نشانی ہے۔ ایک مضبوط مصافحہ مخاطب پر اچھا اثر ڈالتا ہے ۔ آپ کے اندرخود اعتمادی نہ ہو تب بھی اچھی طرح مصافحہ کرنے کا انداز نہ صرف آپ کے احساسات کو بڑھائے گا بلکہ سامنے والے کو بھی آپ پر اعتماد نظر آئیں گے۔

ان باتوں پر عمل کر کے آپ پہلے سے زیادہ پر سکون اور اعتماد نظر آئیں گے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...