قد لمبا کرنے کے لیے یوگا کے چھ آسن

3,842

کیا آپ اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار ہیں اور لمبا ہونا چاہتے ہیں؟ یوگا کرکے چند ہی ماہ میں آپ اپنا قد بڑھا سکتے ہیں۔ یہاں یوگا کی کچھ مشقیں لکھی جا رہی ہیں جنہیں کرکے قد میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتے ہیں۔

ایزی پوز

66
سارے یوگا اس آسن سے شروع ہوتے ہیں۔ یہ آسن سانس کو کنٹرول کرنے کے ساتھ کمر کے نچلے حصے اور کولہوں کو کم کرتا ہے۔
زمین پر آلتی پالتی مار کر بیٹھ جائیں۔ ہاتھوں کو دونوں گھٹنوں پر رکھ لیں۔ سانسوں پر پورا دھیان ہونا چاہئیے ۔ کمر کو سیدھا رکھیں۔ اپنے نچلے حصے سے زمین کی طرف زور دیں۔ آہستہ آہستہ گھٹنوں کو نیچے کریں۔ پانچ بار سانس لیں۔ سانس اندر کھینچتے ہوئے ہاتھ سر سے اوپر لے جائیں۔ اور ہاتھ نیچے لاتے ہوئے سانس باہر نکالیں۔ ۵ سے ۷ دفعہ یہی عمل کریں۔

ماؤنٹین پوز

22
بازو، ٹانگوں اور ریڑھ کی ہڈی کو مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے۔
دونوں پیر ساتھ ملا کر سیدھے کھڑے ہوجائیں۔ دونوں ہتھیلیاں رانوں سے ملی ہوں۔ دونوں ہاتھ آپس میں ملا لیں۔ گہرا سانس لیں۔ سانس اندر لیتے ہوئے دونوں ہاتھوں کو سر سے اوپر اٹھائیں اور پیچھے لے جائیں۔ ہتھیلیوں کا رخ چھت کی طرف ہو جائے۔ ایڑھیوں کو اٹھا کر پنجوں کے بل کھڑے ہوکر توازن قائم رکھیں۔ اس طرح آپ کے پورے جسم میں کھنچاؤ پیدا ہونا چاہئیے ۔ کچھ سیکنڈ اسی طرح رہیں اور پھر سانس باہر نکالیں ۔ سانس باہر نکالتے ہوئے اپنی نارمل پوزیشن پر آجائیں۔

ٹرائی اینگل پوز

33
ٹانگوں کو کھول کر کھڑے ہوں۔دونوں پیر ایک دوسرے کی سیدھ میں ہوں۔ دونوں ہاتھ اٹھا کر کاندھوں کی سیدھ میں کرلیں۔ اپنی دائیں جانب جھکیں اور دائیں ہاتھ کی انگلیوں سے دائیں پیر کے پنجوں کو چھوئیں۔ بایاں ہاتھ اوپر اٹھا لیں۔ اپنے بائیں ہاتھ کی طرف نظر رکھیں ایک منٹ تک اسی پوزیشن میں رہیں۔ یہی عمل دوسری جانب کریں۔ اس کے دوران گہرے سانس لیں۔ جسم کو سیدھا کرتے ہوئے سانس اندر لیں اور پیر کو چھوتے ہوئے سانس باہر نکالیں۔

ریوولوٹرائی اینگل پوز

44
چھوٹے قد والے لوگوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ کیونکہ یہ پوز تیزی سے قد میں اضافہ کرتا ہے۔ جتنا ہوسکے ٹانگوں کو کھول کر کھڑے ہوں۔ دونوں ہاتھ اٹھا کر کاندھوں کی سیدھ میں لے آئیں۔ اوپری دھڑ کو دائیں جانب موڑیں اور سیدھے ہاتھ سے بایاں پیر چھوئیں اور بایاں ہاتھ اوپر کی جانب ہو۔ انگلیاں کھلی ہوں اپنی نظر اوپر کی انگلیوں کے سروں پر رکھیں۔ ۳۰ سیکنڈز تک اس پوزیشن میں رہیں۔ ہاتھوں کو کاندھوں کی سیدھ میں لاکر یہی عمل دوسری جانب دہرائیں۔

ہینڈ ٹو فٹ پوز

55
دونوں پیر ملا کر سیدھے کھڑے ہوجائیں۔ دونوں ہاتھ کو جسم کے ساتھ ملا کر رکھیں ۔پورا وزن پیروں پر رکھیں۔ سانس اندر لیتے ہوئے ہاتھوں کو سر سے اوپر اٹھائیں۔ سانس باہر نکالتے ہوئے پیروں کی طرف جھک جائیں۔ کچھ سیکنڈز کے لیے اسی طرح رہیں اور گہرے سانس لیں۔ خیال رکھیں کہ آپ کی ٹانگیں اور کمر سیدھی ہوں۔ ہاتھ زمین پر لگیں۔ کولہوں کو اوپر اٹھائیں ۔ ریڑھ کی ہڈی کا نچلا حصہ اور سر ریلیکس رہے۔ ایڑھیوں پر زور دیتے ہوئے سر کو پیروں کی طرف آرام سے لے جائیں۔ گہرے سانس لیتے رہیں۔ سانس باہر نکالتے ہوئے سیدھے ہوجائیں۔

ٹری پوز

11
دونوں پیر ملا کر سیدھے کھڑے ہوجائیں۔ کمر سیدھی رکھیں۔ دونوں ہاتھوں کو سینے کے سامنے آپس میں ملائیں اور سر کے اوپر لے جائیں۔ دائیں ٹانگ اٹھا کر گھٹنے سے موڑیں اوربائیں ران کے اندرونی حصے پر رکھیں۔ گھٹنے کا رخ باہر کی جانب ہو۔ آرام سے سانس لیتے رہیں۔ یہی عمل بائیں ٹانگ پر کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...