جلد کو خوبصورت بنانے کے پانچ اصول

9,786

جلد کو خوبصورت بنانے کے لئے اس پر مختلف چیزیں لگانے سے زیادہ اہم اس کی حفاظت کرنا ہے۔آپ کا طرز زندگی جلد کو صحت مند رکھنے کے لئے اہم کردار ادا کرتا ہے، جس میں کچھ تبدیلیاں لاکرلمبے عرصے تک جلد کوخوبصورت اور جوان رکھا جا سکتا ہے۔اگر ہم ایک ہفتے تک آلود ہ فضا میں رہیں تو اس کے اثرات ہماری جلد پر نمو دار ہونے شروع ہو جاتے ہیں ۔

جلد کی حفاظت کی تمام چیزیںیکساں طور پر موثر نہیں ہو سکتیں آپ کو اپنی جلد کے لئے مخصوص چیزوں کا انتخاب کرنا پڑتا ہے۔اپنی جلد کو نم رکھنے کے لئے دن بھر میں کتنا پانی پینا ہے ،کتنی نیند آپ کے چہرے کو ترو تازہ رکھنے کے لئے ضروری ہے ،کونسی اشیاء غذا کے طور پر کھانے اورکونسی جلد پر لگانے کے لئے استعمال کی جائیں۔

لیکن یہاں کچھ باتیں ایسی بھی ہیں جن سے ہر کوئی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔جھریوں کی وجوہات کو کم کرنے اوررنگ وروپ کو سالوں تک نکھارنے کے لئے جلد کو نقصان پہنچانے والی چیزوں سے بھی بچنا ضروری ہے۔

1۔تیز دھوپ سے بچیں

تیز دھوپ سے جتنا ممکن ہو بچا جائے ۔تیز دھوپ کا وقت صبح ۱۰ سے دوپہر ۲ بجے تک ہوتا ہے۔موسم چاہے کتنا ہی اچھا کیوں نہ ہو،یہ وقت الٹرا وائلٹ ریز کے اخراج کا ہوتا ہے۔جو جلد کو سخت نقصان پہنچاتی ہیں ۔اس صورت میں اگر آپ ایس پی ایف سن اسکرین کا استعمال نہیں کریں گے تو الٹرا وائلٹ بی شعائیں آپ کی جلد کی اوپری سطح کو جبکہ الٹرا وائلٹ اے شعائیں جلد کی اندرونی سطح کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

2۔چکنی مٹی سے بنے کیلنزر استعمال کریں

بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اچھی جلد کے لئے کلینزنگ کو بنیادی حیثیت حاصل ہے،کلینزنگ جلد کی حفاظت کا ایک اہم حصہ ہے،کیوں کہ اس سے گرد وغباراور میک اپ کی صفائی آسانی سے ہوتی ہے۔اس طرح جلد کو بہتر انداز میں آکسیجن حاصل ہوتی ہے اور جلد کی نمی برقرار رہتی ہے۔

لیکن کلینزنگ کا مطلب یہ نہیں کہ صبح شام آپ اپنے چہرے کو کلینزر سے صاف کرتے رہیں۔بلاشبہ صابن والے کلینزر میں تیز ڈٹرجنٹ شامل ہوتے ہیں جن کے استعمال سے جلد کی قدرتی چکنائی ختم ہو جاتی ہے۔چکنائی کی یہ تہہ جلد کے اوپر موجود ہوتی ہے جو جلد کوماحول کی آلودگی سے بچاتے ہوئے اس کی نمی کو برقرار رکھتی ہے۔اگر چکنائی کی یہ تہہ ختم ہو جائے تو جلد خشک اور حساس ہو جاتی ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ ایسے سخت کیمیکل کے استعمال سے بچا جائے بلکہ اس کی جگہ قدرتی اجزاء(چکنی مٹی)سے بنے کلینزر استعمال کریں۔یہ کلینزر آپ کی جلد کوتروتازہ بنادیں گے۔

ٓ3۔آلودگی سے بچیں

آلودگی آپ کی جلد کے لئے نقصان دہ ہے۔شہری علاقوں میں گاڑیوں ،فیکٹریوں اور تعمیراتی کام سے اٹھنے والا گردوغبار،دھواں،تیزابی زرات اور دوسری آلودگیاں آب وہوا میں شامل ہوتی رہتی ہیں اور جب یہ ذرات ہماری جلد سے ٹکراتے ہیں تو یہ ہماری جلد میں داخل ہوکر سوزش،جلن اور خشکی کا باعث بنتے ہیں۔یہ ذرات بھی الٹرا وائلٹ ریز کی طرح جلد میں موجود پروٹین کو ختم کرکے جلد کو کھردرا اور جھریوں والا بنادیتے ہیں ۔اس کے اثرات سے بچنے کے لئے صبح شام چہرہ دھو کراینٹی اوکسیڈینٹ سے بھرپور اشیاء کا استعمال کریں۔اس طرح جلد میں موجود ذہریلے مادوں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

4۔ایسڈک اجزا سے پاک فیس واش سے منہ دھوئیں

ایسڈ کا باقاعدہ استعمال جلد کے مردہ خلیوں کو ختم کرکے ، جلد کو چمکدار اور ترو تازہ بناتا ہے۔لیکن ان ایسڈ کا حد سے زیادہ استعمال فائدہ پہنچانے کے بجائے نقصان پہنچانے لگتا ہے۔اس سے باریک اور سرخ جلد کی حساسیت اور ذیادہ بڑھ جا تی ہے۔اس لئے چہرے کی صفائی کے لئے ایسی پراڈکٹس کا استعمال کریں جن میں بیٹا ہائڈرو اوکسی ایسڈ موجود ہو ۔یہ جلد کو نقصان پہنچائے بغیر اسے چمکدار بناتا ہے۔یہ جلد کے مردہ خلیات کی تہہ کو نرمی کے ساتھ صاف کرکے نئے خلیوں کی جگہ بناتے ہیں۔

5۔کیفین سے گریز کریں

کافی اور بلیک ٹی پیشاب آور ہوتی ہے اس وجہ سے پانی کی کمی ہو جاتی ہے۔پانی کی کمی کی وجہ سے جلد خشک اور بدرنگ ہو جاتی ہے۔دن میں ایک دفع سے ذیادہ کیفائن کے مشروب نہ لیں ۔اور دن بھر میں پانی کی ذیادہ مقدار پی کر اپنی جلد کو نرم ملائم اور ترو تازہ بنائیں۔
جلد کو خوبصورت بنانے کے لئے ان باتوں پر عمل کرنا تھوڑا مشکل تو ہوگا اس لئے ایک ایک کرکے ان چیزوں کو ترک کریں تاکہ یہ آپ کے طرز زندگی پر برا اثر نہ ڈالے۔


نرم وملائم خوبصورت پاؤں کا راز


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...