نرم وملائم خوبصورت پاؤں کا راز
نرم وملائم اور خوبصورت پاؤں ہر عورت کے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اگر کسی کے صفائی پسند ہونے کااندازہ لگانا ہو تو اسکے پاؤں دیکھ لیں، لیکن عام طور پر خواتین کے پاؤں گھریلوں کام کاج کی مصروفیت کے باعث نظر انداز ہوکر کھردرے اور خراب ہوجاتے ہیں اور اس بات سے کوئی انکار نہیں کرے گاکہ پھٹی ایڑیاں نہ صرف بدنما بلکہ تکلیف کاباعث بھی ہوتی ہیں۔اور اسکے ساتھ ساتھ پھر آپ اپنے پسندید ہ سینڈلز کے بجائے بند جوتوں کاانتخاب کرنے پر مجبور ہوجاتی ہیں تاکہ آپکو دوسروں کے سامنے شرمندہ نہ ہوناپڑے۔ذیل میں بیان طریقہ کار سے آپکے پاؤں نرم وملائم ہوجائیں گے کیونکہ بیکنگ سوڈا اینٹی سیپٹک خصوصیات کا حامل ہوتاہے اور اسمیں ایڑیوں پر موجود سخت اور ایکسٹرا کھال اتارنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے ۔ بیکنگ سوڈا پاؤں سے آنے والی بدبو ختم کرنے اور پاؤں کے مسائل کے حل کے لئے انتہائی موثر ہے۔ اور اسکے ساتھ ساتھ ناریل کے تیل میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں اور یہ جلد کو موئسچرائز کرتاہے۔
خواتین کو اپنی ذمہ داریوں اور کام کاج کے باعث وقت نکالنا مشکل ہوتاہے لیکن تھوڑا وقت اپنے لئے بھی نکال کر اپنے پاؤں خوبصورت اور صاف کرنے کے لئے مندرجہ ذیل طریقہ کا رپر عمل کریں:
۱۔ایک چھوٹے ٹب میں گرم پانی ڈالیں۔
۲۔تین بڑے چمچ بیکنگ سوڈا گرم پانی میں اچھی طرح حل کرلیں۔
۳۔پھر ا س پانی میں تقریباً بیس سے تیس منٹ تک اپنے پاؤں رکھیں۔
۴۔اسکے بعد اپنے پاؤں کو برش یا پتھر کے جھاوے سے رگڑ کر دھولیں۔
۵۔پاؤں دھونے کے بعد موئسچرائزنگ کریم لگائیں اور دو گھنٹے کے لئے کاٹن کے موزے پہن لیں۔
موئسچرائزنگ کریم بنانے کا طریقہ
بازار کی بنی ہوئی موئسچرائزنگ کریم لگانے سے بہتر ہے کہ آپ اپنے گھر پر ہی موجود اجزاء سے موئسچرائزنگ کریم تیار کریں اسکے لئے آپکو مندرجہ ذیل اجزاء درکار ہونگے۔
تین چوتھائی ناریل کاتیل، آدھا کپ مکھن، اور دس سے پندرہ قطرے لیونڈر یا ٹی ٹری آئل
۱۔ ساس پین میں ناریل کاتیل اور مکھن ڈال کرہلکی آنچ پر میلٹ کرلیں۔
۲۔جب مکھن اور ناریل کا تیل پگھل جائے تو چولھابند کردیں۔
۳۔تھوڑا ٹھنڈا ہونے پر اسمیں لیونڈر یا ٹی ٹری آئل ملائیں۔
۴۔ شیشے کی بوتل میں ٹھنڈی جگہ پر اسٹور کریں۔
اس طریقہ کار پر ایک دفعہ ہی عمل کرنے سے آپکو واضح فرق محسوس ہوگا۔ ہفتے میں ایک دفعہ اس عمل کو ضرور دہرائیں اوراچھے نتائج کے لئے اس عمل کو تین ہفتوں تک کل تین دفعہ دہرائیں آپکے پاؤں نرم وملائم ،خوبصورت اور صاف ستھرے نظر آئیں گے۔اسکے بعد آپ جس طرح کے سینڈل چاہیں بنا ہچکچائے فخر اور اعتماد کے ساتھ پہن سکتی ہیں۔