جنسی قوت بڑھانے والی غذائیں

196,692

جنسی قوت اور اس کے پس پردہ غذائی عوامل کے بارے میں بھی آگاہی بہت ضروری ہے۔یہاں چندایسی غذاؤں کا ذکر کیا جارہا ہے جومردوعورت دونوں میں جنسی جذبے بیدار اور کار گزاری جوان رکھنے کے ساتھ ساتھ عمومی صحت ( health and wellness) پر نہ صرف اچھے اثرات ڈالنے کی صلاحیت رکھتی ہیں بلکہ ان کے مسلسل استعمال سے کسی نئی الجھن میں گرفتار ہونے کا اندیشہ نہیں ہوتا۔

1۔مولی

اس کے ذائقے کی تیزی جنسی حلاوت میں بڑھوتری کا باعث بنتی ہے۔ نیز جگر کے افعال کو قابو میں رکھتی ہے۔ تاکہ کولیسٹرول و دیگر کیمیائی مادوں کا اخراج مناسب رہے۔

2۔سلاد پتہ

کولیسٹرول کم کرتا ہے۔ خون کی سپلائی بہتر کرتا ہے۔ عضلات مضبوط کرتا ہے۔

3۔پودینہ

عورتوں میں جنسی جذبہ تیز کرتا ہے۔ مردانہ کمزوری دور کرتا ہے۔

4۔سرخ مرچ

وٹامن سی سے بھرپور ہے۔ گردش خون میں اضافے کا سبب ہے۔ اس کے اندر ایک کیمیکل کیپساسین کی موجودگی جنسی انتشار پیدا کرتی ہے۔

5۔کالی مرچ

جنسی خواہش ابھارتی ہے۔ دودھ پلانے والی ماؤں میں دودھ کی مقدار بڑھاتی ہے۔

6۔ادرک و سونٹھ

یہ غذائی ویاگرا ہے،معمولی سا لینے سے ہی جسم میں گرماہٹ آجاتی ہے۔لیکن اس کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر اوربواسیر پیدا کرسکتا ہے۔

7۔پیاز

پیاز تیس کے قریب خامروں پر مشتمل ہے جو ہاضمہ تیز کرنے کے علاوہ خون پتلا رکھتی ہے۔جنسی وظیفے میں مددگار ہے۔

8۔لہسن

پیاز جیسی خصوصیات رکھتا ہے۔ کولیسٹرول کم کرکے جنسی ملاپ کی خواہش تیز کرتا ہے۔ خون کے بہاؤ کو بڑھاتا ہے۔

9۔الائچی

اس کے اندر دو ایسے مردانہ ہارمونز بنانے والے کیمیکلز ہیں جو جنسی اختلاط کی خواہش پیداکرتے ہیں۔ اس میں پایا جانے والا جزو سینیول مرکزی اعصابی نظام کوبیدار رکھتا ہے۔

10۔سونف

اس کامسلسل استعمال جنسی خواہش بیدار رکھتا ہے۔

11۔مچھلی یا السی کا تیل

اومیگا تھری چکنے تیزاب کی وجہ سے خون پر بری کولیسٹرول کا درجہ کم کرتا ہے۔ لہٰذا جنسی احساسات پر کہر نہیں جمنے دیتا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...