گھبراہٹ سے نکلنا ہے، تو یہ کام انجام دیجئے

35,160

گھبراہٹ جسے انگریزی زبان میں انزائٹی کہتے ہیں بیماری تو نہیں مگر ایک تشویش ناک مسئلہ ضرور ہے ۔گھبراہٹ دراصل ہماری ذہنی کار کردگی اور ہمارے اندر چلنے والے نظام کی عکاسی کرتی ہے ۔یہ وہ آؤٹ پُٹ ہے جس کا ان پُٹ ہماری سوچیں اور فکریں ہوتی ہیں ۔جب کوئی ایسی بات یا مسئلہ جس کا حل انسان نہیں نکال پاتا تو سوچ سوچ کر نفسیاتی طور پر کمزور ہو جاتا ہے اس کے اعصاب کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں جس کے باعث ہمارے جسم میں غیر معمولی کیفیات ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں جسے ہم گھبراہٹ کہتے ہیں ۔

ہمارے جسم کو کنٹرول کرنے والی مشین دماغ ہے اور اگر اس پر بے حد زور پڑتا رہے تو اس کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور نتیجے میں پورا جسم متاثر ہوتا ہے ۔گھبراہٹ یا بے چینی کے بھی کئی پہلو ہیں اور ہر فرد کسی نہ کسی طرح ان کا شکار ضرور ہوتا ہے ۔جیسے امتحان کی گھبراہٹ ، آخری تاریخ سے پہلے بل جمع کرانے کی گھبراہٹ ،اسکول ،دفتر یا گھر جلد پہنچنے کی گھبراہٹ وغیرہ ،مگر یہ سب معمول کی بے چینی اور گھبراہٹ میں شمار ہوتی ہیں اور روزانہ ان کا کوئی نہ کوئی حل نکل آتا ہے مگر ایسا کوئی مسئلہ جو مستقل پریشان کرے اور اس کا کوئی حل سمجھ نہ آئے تو یہ صورت حال خطرناک حد تک چلی جاتی ہے اور مریض خودکشی کی بھی کوشش کرسکتا ہے ۔

گھبراہٹ کی مختلف صورتیں

جب کوئی گھبراہٹ کا شکار ہوتا ہے تو اسے ہر معمولی سی بات سے بھی افسردگی ملتی ہے۔غصہ یا رونا آنا ،ہر وقت دل پریشان رہتا ہے معمولی ذمہ داری کو بوجھ محسوس کرنا ،نیند کم یا زیادہ آنا ،مستقل مزاجی ختم ہونا ،چھوٹی اور معمولی چیزوں سے تنگ آنا رات کو بار بار اُٹھنا ،دل کی دھڑکن تیز ہونا ،چکر آنا ،سر بھاری ہونا اوراپنے آپ پر قابو نہ ہونا یہ سب گھبراہٹ کی صورتیں ہیں ۔


گھبراہٹ دور کرنے کے طریقے

۱۔ اومیگا ۳ فیٹی ایسڈ

اومیگا ۳ ،فیٹی ایسڈ گھبراہٹ کو کم کرنے اور کولیسٹرول لیول کم کرنے میں بہت مفید ہے ۔جن چیزوں میں فیٹی ایسڈ ہو ( جیسے ٹونا مچھلی ،اخروٹ ،السی کے بیج ) اُن کے استعمال سے موڈ اچھا ہوتا ہے امتحان کے دنوں میں بچوں کو اگر اومیگا ۳ سپلیمنٹ دئے جائیں تو اُن کو بے چینی اور گھبراہٹ نہیں ہوتی۔

۲۔ شہد

شہد دل کو قوت دینے کے لئے دنیا کی تمام دواؤں میں سب سے زیادہ بہترین ہے ۔ اس سے دل اتنا طاقت ور ہوتا ہے جیسے گھوڑا سبز جو کھا کر قوت حاصل کرتا ہے ۔کبھی بے چینی اور گھبراہٹ اگر زیادہ بڑھ جائے تو غنودگی اور بے ہوشی ک بھی ڈر ہوتا ہے ایسے میں شہد منٹوں میں قوت اور ہیجان پیدا کرتا ہے ۔

۳۔ مشروبات

اکثر خواتین کو دوران حمل عجیب بے چینی اور گھبراہٹ ہو تی ہے اُن کے لئے عرق گلاب اور عرق صندل مجرب دوا ہے ۔ایک گلاس پانی میں اگر عرق صندل یا عرق گلاب گھول کر ٹھنڈا کر کے پیا جائے تو دل کو سکون ملتا ہے اور دل کی تیز دھڑکن قابو میں آتی ہے ۔اس کے علاوہ گاجر اور سیب کا تازہ رس یا مربہ بھی دل کو تقویت دیتا ہے ۔دل کی کمزوری دور کرنے کے لئے لیموں کا شربت بھی بہت فائدہ مند ہے۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے خون کی نالیوں میں لچک اور نرمی آتی ہے اور ان کی سختی دور ہوتی ہے ۔موسمبی کا رس بھی دل کو تازہ خون پہنچاتا ہے اور دل کو تقویت دیتا ہے ۔

۴۔ ورزش

صبح جلدی اُٹھ کر اور تازہ ہوا میں گہری سانسیں لینا ڈپریشن اور گھبراہٹ کا اچھا توڑ ہے اس کے علاوہ ہلکی پھلکی ورزش اور صبح گھانس پر چلنے سے دل کو سکون اور تراوٹ ملتی ہے اور بے چینی کم ہوتی ہے ۔

۵۔ مثبت سوچ

دو فہرست مرتب کریں ایک میں اپنی پریشانیاں اور کمزوریاں لکھیں اور دوسری فہرست میں اپنی خوبیاں اور اپنے اردگرد پائی جانے والی خوشیوں کی وجوہات لکھیں کوشش کریں کہ اپنی پریشانیوں اور محرومیوں سے دُگنی تعداد میں وہ باتیں اور سہولیات لکھیں جو آپ کے پاس موجود ہیں جیسے والدین اور بہن بھائیوں کا پیار ،ان کی دعائیں اور اُن لوگوں کا تصور کریں جن کے پاس وہ سہولتیں بھی نہیں جو آپ کے پاس موجود ہیں اس سوچ سے آپ کی گھبراہٹ دور ہوگی اور آپ اپنی سوچوں کے غبار سے نکل سکیں گے۔


دیگر ٹوٹکے

ٌ *گھبراہٹ دور کرنے کے لئے ایک جگہ بیٹھے رہنے سے اجتناب کریں ،کوشش کریں کہ کسی سرگرمی میں خود کو مشغول کریں ۔
ٌ *غسل کرنا ،خوشبو لگانا ،صاف ستھرے اور پسندیدہ لباس پہنیں ۔
ٌ *سر میں سرسوں کے تیل کی مالش کرنے سے بھی بے چینی میں کمی آتی ہے ۔
ٌ *ثابت دھنیا ،سونف اور مصری ہم وزن لے کر پیس کر رکھ لیں ۔جب گھبراہٹ محسوس ہو تو خوب چبا کر کھا لیں ۔
ٌ *پان کے پتے یا پیپر منٹ چیوگم چبانے سے بھی گھبراہٹ میں کمی آتی ہے ۔
ٌ *جب خوف اور گھبراہٹ زیادہ طاری ہو تو وضو کر یں اور گناہوں سے معافی طلب کریں ۔
مزید جانئے :آٹھ مختلف جسمانی درد کو فورا دور کیجئے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...