چاکلیٹ دل اور شریانوں کے لیے مفید ہے، تحقیق

3,431

کچھ لوگ چاکلیٹ صرف اس لئے کھاتے اور کھلاتے ہیں کیوں کہ انھیں اس کی مٹھاس اچھی لگتی ہے تو کچھ لوگ اس لئے کھاتے ہیں تاکہ چاکلیٹ کی مٹھاس کے ذریعے رشتوں کی کڑواہٹ دور  کر سکیں ۔ بچہ ہو یا  بڑا ، لڑکا ہو یا لڑکی چاکلیٹ سب کو پسند ہے ۔
چونکہ محبت اورچاکلیٹ کا ایک پرانا تعلق ہے اس لئے شاید ہم اپنے کسی روٹھے کو منانے کے لئے بھی چاکلیٹ کا تحفہ دیتے ہیں ،تحقیق نے یہ ثابت کی ہے کہ چاکلیٹ کھانے سے خوشگوار احساسات فروغ پاتے ہیں اور چڑچڑاہٹ کم ہوتی ہے ،اور ازدواجی تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے اسے دوا سے کم تصور نہیں کیا جاتا لیکن اب چاکلیٹ صرف محبت پانے کے لئے نہیں بلکہ صحت بنانے کے لئے بھی استعمال ہوتی ہے ۔

ایک سائنسی تحقیق کے نتیجے میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ اینٹی آکسیڈنٹ سے بھر پور کوکو پاؤڈر اور ڈارک چاکلیٹ سے دل کے امراض سے بچنے میں مدد ملتی ہے ۔ غذائیت سے بھر پور ڈارک چاکلیٹ میں فاسفورس، میگنیشئم ، زنک، آئرن ، کاپر اور میگنیس ہوتا ہے ۔ اس سے قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ ٹشوز کی نشونما اور دوبارہ بننے میں مدد ملتی ہے ۔ یورپین فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق روزآنہ 200ملی گرام کوکو فلیوانولز (جوکہ 10گرام ڈارک چاکلیٹ میں موجود ہوتا ہے) خون کی شریانوں میں لچک بر قرار رکھنے اور خون کی روانی بہتر بنانے کے لیے مفید ہے ۔ البتہ اس بات کو ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے کہ چاکلیٹ میں کیلریز زیادہ ہوتی ہیں اس لیے اسے اعتدال پسندی کے ساتھ کھانا چاہیے ۔ ایک سو گرام ڈارک چاکلیٹ میں 500کیلریز ہوتی ہیں جو ہماری روزانہ کی ضرورت کا ایک تہائی حصہ ہے۔

اس سے اچھی اور خوبصورت بات کیا ہوسکتی ہے کہ آپ کی پسندیدہ چیز آپ کی صحت کے لئے بھی مفید ہو اور پھر بات ہو چاکلیٹ کی تو پھر کیا ہی کہنے، لیکن ایک بات ذہن نشین کرلیجئے کہ ہر چیز اعتدال میں ہو تو فائدے مند ہے ورنہ نقصان کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

مزید جانئے : چاکلیٹ کھانے کے 10فوائد جو آپ نہیں جانتے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...