پیرس:یورپ میں زیکا وائرس کے جنسی طور پر منتقل ہونے کا پہلا کیس سامنے آگیا

952

پیرس:فرانس کے طبی حکام نے خاتون کے زیکا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کر دی ۔ یورپ میں زیکا وائرس کے جنسی طور پر منتقل ہونے کا پہلا کیس سامنے آگیاہے ۔فرانس کے طبی حکام نے خاتون کے زیکا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔فرانسیسی وزیر صحت کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس بیماری کا شکار ہونے والی خاتون میں زیکاوائرس جنسی عمل کے دوران منتقل ہوا ہے۔فرانسیسی وزیر صحت نے بتایا کہ خاتون حاملہ نہیں ہے جبکہ ان کی حالت میں مسلسل بہتری آرہی ہے اور خطرے سے باہر ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق 46ممالک کے زیکا وائرس سے متاثر ہونے کے شواہد ملے ہیں جبکہ ایک سوتیس ممالک میں زیکا وائرس کا باعث بننے والا مچھر موجود ہے۔واضح رہے کہ زیکا وائرس کی وجہ سے امریکی براعظموں کے علاوہ کئی دیگر ممالک بھی بھرپور احتیاطی تدابیر اختیار کی جا چکی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...