یو گاکے ساتھ پر سکون زندگی

4,730

یوگا ذہنی اور جسمانی مشق کا امتزاج ہے۔یہ صحتمند رہنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔یوگا yoga ہماری ذہنی اور جسمانی تربیت کرتا ہے جو ہمارے جسم اورذہن کے لئے سکون کا باعث بنتی ہے۔یوگا ہمیں فکروں سے آزاد کراکر ہمیں پرسکون بناتا ہے۔یوگا کی کئی اقسام اور انداز ہیں۔خاص طور پر ہیتھا جو یوگا کی ایک قسم ہے،یہ ذہنی دباؤ کو دور کرنے کے لئے بہت اہم ہے۔ہیتھا یوگا سب سے عام بھی ہے اور آسان بھی اس لئے اکثر لوگ اسی سے یوگا کا آغاز کرتے ہیں۔

یوگا کے اہم جزویات

*پوز

یوگا کے پوز ایسی حرکات و سکنات ہوتی ہیں،جو جسم کو طاقتور اور لچکدار بناتی ہیں۔پوز میں زمین پر لیٹ کر مکمل طور پر پرسکون ہونے سے لیکر جسم کو مشکل ترین زاویوں میں موڑنا اور پھیلانابھی شامل ہے۔یہ مختلف مشقیں ہوتی ہیں جو جسم کی لچک کو بڑھاتی ہیں۔

*سانس کو روکنا

سانس پر قابو رکھنا یا روکنا بھی یوگا کی مشق کا اہم حصہ ہے۔اس سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ سانس کو قابو میں کرکے ہم اپنے جسم کوبھی قابو میں کرتے ہیں۔اور اس سے ہمارا ذہن پر سکون ہوتا ہے۔

*مراقبہ

مراقبہ بھی یوگا کی ایک مشق ہے،جس میں آپ اپنے ذہن کو کسی ایک طرف مرکوز کرکے غور کرتے ہیں۔اسطرح کا مراقبہ آپ کو اپنے ماحول سے اور زیادہ باخبر اور چوکنا رہنا سکھاتا ہے۔پرسکون انداز میں بیٹھ یا لیٹ کر اپنی تمام توجہ سانس کے آنے اور جانے پر مرکوز کردیں۔پھر اپنی توجہ ناک اور اوپری ہونٹ کے درمیانی حصے کی طرف لائیں ،اور محسوس کریں کہ کس طرح آپکی سانس اس حصے کو چھوتی ہے،اپنی سانس کی گرمائی کو محسو س کریں اور یہ بھی کہ آپ ناک کے کس نتھنے سے سانس لے رہے ہیں۔دو سے پانچ منٹ تک اس مشق کو جاری رکھیں ،اور آپکی توجہ صرف سانس پر ہونی چاہیئے۔

یوگا کے انسانی زندگی پر اثرات

یوگا انسانی صحت پر اچھے اثرات ڈالتا ہے۔

*ذہنی دباؤ میں کمی

تحقیق سے ثابت ہوتاہے ہے کہ یوگا ذہنی دباؤ اور فکرات کو کافی کم کرتا ہے،اور آپ کے موڈ کو خوشگوار بناتا ہے۔آپ کے ذہن کو ایسی تاز گی بخشتا ہے،جو آپکی پوری شخصیت پر اثر انداز ہوتاہے اور آپ نہایت ہشاش بشاش نظر آتے ہیں۔

*موزوں شخصیت

یوگا آپکے جسم کو زیادہ متوازن اور لچکداربناتا ہے،جس سے آپ زیادہ چاقوچوبندہو جاتے ہیں۔

*مہلک بیماریوں سے بچت

یوگا کی عادت آپکو خطرنا ک بیماریوں سے بھی کسی حد تک محفوظ بناتی ہے۔یوگا کی مشقیں ہائی بلڈ پریشراوردل کی بیماریوں کو کسی حد تک کم کرتی ہے۔اس کے علاوہ درد ،ذہنی دباؤ اور فکرات سے بھی بچاتی ہے۔

*متوازن غذا کی عادت

ماہرین نے اس بات کو بھی ثابت کیا ہے کہ یوگا کی باقاعدہ مشق کھانے کے معاملے میں بھی انسان کو محتاط کر دیتی ہے۔اور وہ اپنے لئے متوازن غذا کا انتخاب کرتے ہیں۔یوگا میں سانس کی مشقیں آپ کو بہتر انتخاب کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...