ملائیشین فرائیڈ فش

253

پہلے فش فلے کو چوکور ٹکڑوں میں کاٹ کر ہلکا سا نمک اور پسی کالی مرچ میں میری نیٹ کرکے خشک میدے میں کوٹ کریں اور ہلکے سے تیل کے ساتھ شیلو فرائی کر لیں کہ خستہ ہو جائے۔جب دونوں طرف سے رنگ آجائے تو نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔اب باقی بچا تیل ایک کڑاہی میں گرم کرکے اس میں ادرک، لہسن کے جوے، پیاز اور تازہ لال مرچ شامل کرکے اتنا بھونیں کہ پیاز نرم ہو جائے۔اب اس میں پسی لال مرچ، براؤن شوگر، سویا سوس، نمک، لیموں کا رس اور آدھا کپ پانی شامل کریں اور آنچ تیز کرکے اچھی طرح سے بھون لیں۔جب ساس تھوڑا سا گاڑھا ہو جائے تو فرائی کی ہوئی مچھلی کے اوپر ڈال کر سرو کریں۔چاہیں تو ڈش آؤٹ کرتے وقت یہ ساس ڈالیں تاکہ مچھلی کی خستگی برقرار رہے۔پیش کرتے ہوئے ساتھ میں فرنچ فرائز بھی رکھ لیں تو زیادہ مزا آئے گا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...