چکن لزانیہ

1,185

اجزاء

بون لیس چکن ۳۰۰ گرام
شملہ مرچ ۱ عدد
درمیانی گاجر ۱ عدد
پیاز ۱ عدد
چیڈر چیز آدھا کپ
باریک کٹا لہسن ا کھانے کا چمچ
رائی پسی ہوئی ۱ چائے کا چمچ
کالی مرچ ہوئی ا چائے کا چمچ

وائٹ ساس کے لیے

مکھن ۳ اونز
میدہ ۴ کھانے کے چمچ
نمک ۱ چائے کا چمچ
دودھ ا کپ

ترکیب

چکن کو ایک چائے کا چمچ نمک ، ایک چائے کا چمچ کالی مرچ اور ایک چائے کا چمچ رائی کے ساتھ میرینیٹ کریں ۔
۔ پین میں چوتھائی کپ تیل گرم کر کے باریک کٹا لہسن ڈالیں ایک منٹ تک فرائی کریں۔ پھر چکن ڈالکر ۱۰ منٹ فرائی کریں اب اسمیں باریک کٹی ہوئی شملہ مرچ ، گاجر اور پیاز شامل کریں اور تیز آنچ پر دو منٹ کے لیے پکائیں اور چولہے سے اتار کر ایک طرف رکھ دیں۔
۔ اب اوپر دئیے ہوئے اجزاء کی مدد سے وائٹ ساس تیار کریں۔
۔ لزانیہ شیٹس کو نمک ملے ابلتے پانی میں ۵ سے ۷ منٹ تک اتنا ابالیں کہ کہ ایک کنی رہ جائے اور چھلنی سے گرم پانی گرا کر ٹھنڈا پانی گزاریں اور ایک کھانے کا چمچ تیل ملا کر اچھی طرح مکس کریں اور ایک پلیٹ میں سیدھا رکھ دیں۔
۔اوون کی ڈش میں دو یا تین لزانیہ شیٹس رکھ کر آدھی چکن اور سبزیوں کی تہہ لگادیں۔ اب اس پر ایک تہائی وائٹ ساس ڈالیں اوپر سے کدوکش کیا ہوا چیڈر چیز ڈال دیں لزانیہ شیٹ لگادیں۔
اس کے اوپر دوبارہ اسی ترتیب سے چیزیں لگائیں ۔ سب سے اوپر لزانیہ شیٹ پر وائٹ ساس پھیلادیں اور پھر بقیہ چیڈر چیز ڈال دیں۔
۔ اوون کو پندرہ منٹ پہلے سے گرم کر کے درمیان میں لزانیہ رکھ کر پندرہ منٹ کے لیے بیک کریں ۔
گرم گرم سرو کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...