صحت مند آنکھوں کیلئے مفید غذائیں

2,117

آنکھوں کو روح کی کھڑکیاں کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا ۔ یہ ہر وقت آپ کے جذبات کی ترجمانی کر رہی ہوتی ہیں۔ لیکن آنکھوں کا ان تما م مقاصد سے زیادہ اہم مقصد بصارت دینا ہے ۔ آنکھیں کسی کیمرے کی طرح کام کرتی ہیں جو تصویریں کھینچ کر دماغ کو بھیجتی ہیں اور دماغ اس کی ایک یاد اور مطلب نکال لیتا ہے ۔ دماغ ان تصاویر کو پروسیس کرتا ہے اور اس طرح دکھاتا ہے جیسے آپ پوری فلم دیکھ رہے ہوں۔

آنکھ انسانی جسم کا سب سے حساس عضو ہے ۔ اس لیے اس کا خیال رکھنا بھی اتنا ہی اہم اور مشکل ہے ۔ آنکھوں کو پیش آنے والے مسائل میں سفید موتیا، آنکھوں کا پانی خشک ہو جانا، گلوکوما اور بسارت کی کمزوری سر فہرست ہیں ۔ مندرجہ ذیل غذاﺅں کے استعما ل سے آپ اپنی انکھوں کو ان ممکنہ نقصانات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں:

سنترے اور گاجر،صحت کا رنگ

آپ نے شاید سنا ہی ہوگا کہ گاجر اور سنگترا بینائی تیز کرتے ہیں اور آنکھوں کی صحت کے لیے مفید ہیں ۔ یہ درست بات ہے ۔ ان غذاﺅں میں موجود ایک قسم کا وٹامن اے جسے بیٹا کیروٹین کہتے ہیں ریٹینا کی مدد کرتا ہے اور آنکھوں کے دیگر حصوں کو بھی کام کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ بیٹا کیروٹین آنکھوں کو خشک نہیں ہونے دیتا ۔

سامن مچھلی، چمکتی آنکھیں

عام طور پر موسم کی تبدیلی کی وجہ سے آنکھیں خشک ہوجاتی ہیں۔ مچھلی کھائیں، جیسا کہ سامن مچھلی اور ھیرنگ جس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی بھرمار ہوتی ہے۔اس سے آنکھوں کو ضروری توانائی حاصل ہوگی ۔ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ مچھلی کے علاوہ اخروٹ، زیتون کے تیل ، خوبانی اور زیتون میں بھی پایا جاتا ہے ۔

سبز چائے، اینٹی آکسائڈینٹ کا گھر

گرم سبز چائے کا ایک کپ نہ صرف ذہن کو تروتازہ کردیتا ہے بلکہ یہ آنکھوں کے لیے بھی مفید ہے ۔ سبز چائے آنکھوں کے انفیکشن کے خطرات کو کم کرتی ہے ۔ سبز چائے کا استعمال پابندی سے کرنے سے سفید موتیااور جلد پر دھبے رونما ہونے کے خطرات کم ہو جاتے ہیں ۔

بلو بیریز بیماری سے بچائیں

بلیو بیریز ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہیں جو جسم کے ہر عضو کو جراثیم اور بیکٹیریا سے بچاتے ہیں ۔اس کے علاوہ اس پھل میں موجود وٹامن اے آنکھوں میں موتیا نہیں ہونے دیتا ۔کسی بھی ایسے مرض میں جس سے آنکھوں کی بینائی جانے کا خطرہ ہو ، بیریز کھانا مفید ہے ۔

خوبانی، طاقت سے بھرپور میوہ

خوبانی وٹامن ڈی حاصل کرنے کا سب سے بہترین ذریعہ ہے ۔ یہ آنکھوں کے لیے بے حد مفید ہوتے ہیں ۔ اس میں وٹامن B-17 شامل ہوتا ہے جو کینسر کے خطرات کو کم کرتا ہے۔یوںتو وٹامن کے حصول کے لیے سپلیمنٹ کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے لیکن زیادہ بہتر ہے کہ جسم کی وٹامنز کی ضرورت غذا کے ذریعے ہی پوری کی جائے ۔

آنکھوں کو ہمیشہ چمکتا دمکتا اور صحت مند رکھنے کے لیے سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں ۔ دھوپ میں نکلتے ہوئے سن گلاسز پہنیں۔ کپیوٹر اسکرین کو زیادہ دیر تک نہ دیکھیں اور ڈاکٹر سے پابندی سے آنکھوں کا معائنہ اور ٹیسٹ کرائیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...