اگر آپ جان جائیں نیو ٹیلا میں کیا ہے تو شاید آپ اسے نہ کھائیں

47,616

اگر آپ ناشتے میں نیوٹیلا کا استعمال کرتے ہیں اور ٹوسٹ پر لگا کر صرف یہ ہی کھاتے ہیں تو اس میں آپ کا قصور نہیں کیوںکہ اشتہار میں اسے بہت صحت بخش بتایا گیا ہے،لیکن پھر بھی آپ کی صحت (health) اس سے اچھی نہیںہورہی تو آپ اس کی جگہ چاکلیٹ یا کسی اورچیز کا استعمال کر سکتے ہیں ۔ہیزل نٹ( جسے ہم اپنی زبان میں ریٹھا بھی کہتے ہیں)کے اس اسپریڈ میںموجود اجزاء بلکل بھی صحت بخش نہیں۔ناشتے میںیہ اسپریڈ کھانا ایسا ہی ہے جیسے آپ کوئی کینڈی کھا لیں ۔
نیوٹیلا کے جار میں پانچ اجزا ء موجود ہیں جن میں کوکوا ،پام آئل،ہیزل نٹس،شکر اورسکمڈ ملک پائوڈر شامل ہے۔اشتہار میں بتایا جاتا ہے کہ ہیزل نٹس کا یہ اسپریڈکسی مصنوئی رنگ یا پریزرویٹو سے پاک ہے اس لئے اس خوش ذائقہ (Taste) اسپریڈ کو نہ صرف آپ بلکہ آپ کے چھوٹے بچے بھی روزانہ کھاسکتے ہیں۔ان کا یہ دعویٰ صحیح نہیں کیونکہ آدھے سے زیادہ جار میں صرف شکر موجود ہے۔جار پر موجود نیوٹریشن لیبل کے مطابق جار میں موجود ہر ۳۷گرام اسپریڈ میں ۲۱ گرام شکر موجود ہے۔اس کے بعد سب سے ذیادہ استعمال ہونے والی چیز پام آئل ہے جو ٹھوس فیٹ ہے۔اس طرح ہیزل نٹس تو آپ کوذیادہ مقدار میں مل ہی نہیں رہے
اسپریڈ کو صحت بخش غذا ثابت کرنے کے لیے کمپنی کا کہنا ہے کہ مناسب مقدار میں یہ غذا تھوڑی تھوڑی کر کے کھائی جائے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری تمام پروڈکٹس پر موجود لیبل اس کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرتے ہیں اور اس بات کو بھی ثابت کرتے ہیں کہ نیوٹیلا کو ایک متوازن غذا کے طور پر کھایا جاسکتا ہے ۔
اگر اب بھی آپ کو اس چاکلیٹی اسپریڈ سے خوف نہیں آیا تو اس کی مقدار کو کم تو کیا جاسکتا ہے ۔ لہذا اس بات کو یقینی بنائیں کہ دوسری مضر صحت چیزوں کی طرح نیوٹیلا اسپریڈ کو بھی کم مقدار میں استعمال کیا جائے۔

تبصرے
Loading...