سویاملک گھرمیں بنانے کاطریقہ

1,984

گوشت کانعم البدل سویابین اورسویابین سے تیارکردہ سویاملک غذائیت اورطاقت کاخزانہ ہوتاہے ۔جومارکیٹ میں نہایت مہنگے داموں فروخت ہونے کے باوجود یہ شبہ رکھتاہے کہ آیا یہ اصلی بھی ہے یانہیں۔عام ملنے والاگائے کادودھ بھی کافی لوگ اسی شبہ کی وجہ سے چھوڑ چکے ہیں۔دھوکہ دہی کی وجہ سے عوام مشکل کاشکار ہوتی جارہی ہے ۔اسی لئے دھوکہ سے بچیں اورتھوڑی محنت سے اپنے گھروالوں کواپنے ہاتھ سے تیار کردہ صاف شفاف ،تازہ اورملاوٹ سے پاک سویاملک اپنے ہی گھرمیں تیارکرکے دیں۔

سفید لوبیا اورسویابین کی پہچان

سویابین کی خریداری میں احتیاط کریں۔سویابین کے دانے گول ہوتے ہیں ۔دکھنے میں یہ سفید لوبیاکے جیسے ہوتے ہیں۔لیکن سفید لوبیاکڈنی شیپ کے ہوتے ہیں۔لہٰذ ااس بات کاخیال رکھیں۔

اجزاء

سویابین پچاس گرام
پانی دو گلاس

ترکیب

سویابین کواچھی طرح دھوکر رات بھر بھگودیں۔صبح انکے چھلکے ہٹاکر انھیں بلینڈکرلیں۔(اگر چھلکے نہ ہٹیں تو بلینڈ کرنے کے بعد چھان لیں۔)
پانی گرم کریں اورجب پانی میں ببلز آنے لگیں تو تھوڑاتھوڑاپیسٹ شامل کرتے جائیں اورلکڑی کے چمچ سے ملاتے جائیں تاکہ گھٹلیاں نہ بنیں۔جب تمام آمیزہ دودھ میں شامل کرلیں تو اسکے بعد ہلکی آنچ پردس منٹ تک پکائیں۔اسکے بعدچھان کر ٹھنڈاکرکے بوتل میں بھرکر فرج میں رکھیں۔بچے ہوں یابڑے سب پی سکتے ہیں۔

سویاملک کے فائدے

ویسے تو سویاملک کے بہت سے فائدے ہیں۔لیکن چند ایک ایسے ہیں جنھیں جان کرآپ خوشی محسوس کریں گے۔
۱۔کمزوری دورکرتاہے جسمانی طاقت اورتوانائی کاقدرتی ذریعہ ہے ۔
۲۔سویاملک ویجیٹیبل پروٹین پرمشتمل ہوتاہے۔یہ کولیسڑول لیول کوکم کرکے دل کے امراض سے محفوظ رکھتاہے۔
۳۔سویاملک میں کوئی نقصان دہ اورمصنوعی ہارمون شامل نہیں جوجسمانی کارکردگی پراثرانداز ہوتے ہیں۔
۴۔اس کے استعمال سے زیابیطس کاخطرہ نہیں ہوتا۔
۵۔ سن یاس، کینسر،اوسٹیوپروسس اورصحت کے دیگر مسائل کے خطرے کوکم کرتاہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...