سرگودھا:زیادہ مقدار میں گوشت کااستعمال ،متعدد افراد اسپتال پہنچ گئے

248

ناقص مصالحہ جات سے تیار قربانی کا گوشت کے کھانے کئی لوگوں کو راس نہ آئے ، عید کے ایام کے دوران معدہ کے مرض میں مبتلا ریکارڈ مریضوں نے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں رجوع کیا۔

ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ انتہائی نگہداشت میں رجسٹرڈ ہونیوالے مریضوں میں سے سب سے زیادہ تعداد بدہضمی کے شکار مریضوں کی تھی۔ یہی صورت حال ٹی ایچ کیوز اور رورل ہیلتھ سنٹرز میں بھی سامنے آئی جہاں عید کے ایام میں سینکڑوں مریضوں کو پہنچایا گیا۔ماہرین صحت کے مطابق ایک وقت میں 100گرام سے زیادہ گوشت اور چٹ پٹے بازاری مصالہ جات کے استعمال کی وجہ سے لوگ بد ہضمی کا شکار ہوئے ۔گوشت کا زیادہ استعمال صحت کیلئے مضر ثابت ہو سکتا ہے ۔اس کے علاوہ قربانی کے گوشت کو زیادہ دنوں تک فریج یا ڈیپ فریزر میں اسٹور نہیں کرنا چاہئے۔ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ دل،بلڈ پریشر،ذیابطیس ،معدے کے امراض میں مبتلامریضوں کے علاوہ صحت مند افراد کو بھی بھرپور مصالحہ داراور کو لیسٹرول سے بھر پورکھا نوں کے استعمال سے احتیاط کر نے کی ضرورت ہے ،بے احتیاطی مختلف سنگین مسائل پیدا کر سکتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...